Live Audio

Khush raho hamesha sab ❤️
زخمی رُوحیں جب بُری نہ بن سکیں تو انّا پرست بن جاتی ہیں۔۔۔!🍂

محبت کا درد


اے پہاڑ! غم میں مبتلا عاشقوں کے آنسو ان کے گالوں پر سوکھنے کا نام ہی نہیں لیتے، کیونکہ ان کے اندر جدائی اور محبت کا درد بہت گہرا ہے۔
کے ٹو K2 کے سخت پتھر بھی ایسے مسلسل رونے اور غموں کے اثر سے ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو گئے ہیں۔ یعنی عاشق کے درد اور آہ میں اتنی طاقت ہے کہ بے جان پتھر بھی پگھل جاتے ہیں۔
غم اور جدائی کے گھوڑے انسان کو اتنا دور لے جاتے ہیں، کہ جب جان اور محبوب کے درمیان جدائی آتی ہے تو یہ درد برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

پاکستان کا لاجیکل ڈیزائن اگر پچھلے پچاس سالہ تاریخ پہ نظر ڈالوں تو پاکستان کی اساس بنانے میں جو منطق استعمال کی گئی ہے یا جو منطقی ڈیزائن بنا کر پاکستان کی جنریشن ایکس ، وائی اور زی کو پروان چڑھایا گیا ہے وہ تین طبقات میں بٹی ہوئی ہے اور یہ تینوں طبقات ایک دوسرے سے نفرت بھی کرتے ہیں ۔ جب کسی قوم کی بنیاد کو سمجھنا ہو تو اس کے تعلیمی نظام کو سمجھنا پڑتا ہے ۔ انیس سو اسی کی دہائی سے پاکستان کے نظام تعلیم میں ایک تبدیلی آئی تھی ۔ اس سے پہلے پاکستان کا نظامِ تعلیم دو طبقات پہ مشتمل تھا ۔ ایک گورنمنٹ سکول سسٹم اور دوسرا مدارس کا نظام تعلیم ۔ گورنمنٹ سکول سسٹم میں دفتری اور علم ہندسہ و طب یعنی بزنس ایجوکیشن ، انجنئیرنگ اور میڈیکل کی تعلیم دی جاتی تھی جبکہ مدارس خالص دینی تعلیم دیتے تھے ۔ یہ دونوں طبقات ایک دوسرے کو نفرت کی نظر سے دیکھتے تھے ۔ مدارس والے سکولوں میں پڑھنے والوں کو دہریے اور بے دین کہتے تھے جبکہ سکولوں میں پڑھنے والے مدارس والوں کو جہلا ، مولوی اور نہ جانے کیا کیا کہتے تھے ۔ اس وقت تک دو طرح کا پاکستان تھا ایک اردو میڈیم سکول اور دوسرا مدرسہ لیکن پھر ایک تیسرا میڈیم سکول بھی اس میں شامل کیا گیا جسے انگلش میڈیم کیا جاتا ہے۔ ایک بچہ انگریزی میں او لیول اے لیول پڑھتا تھا ، ایک بچہ اردو میں میٹرک کرتا ہے اور تیسرا بچہ مدرسے سے درس نظامی کی تعلیم حاصل کرتا تھا ۔ یہ تینوں بچے ایک ہی شہر ایک ہی محلے میں رہتے ہیں لیکن تینوں کے روز گار کے ذرائع مختلف ہیں ۔یہ تینوں ایک دوسرے سے نظریاتی نفرت کرتے ہیں ۔اور ان تینوں کا نظریاتی پاکستان مختلف ہے ۔ ایک طبقہ لبرل یا آزاد خیال پاکستان چاہتا ہے وہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگاتا ہے ۔ ایک طبقہ جمہوری پاکستان چاہتا ہے اور تیسرا طبقہ اسلامی پاکستان چاہتا ہےیہ تین طبقات ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور ایک دوسرے پہ سوال کرتے ہیں ۔ یہ تینوں مل کے ایک ہی سوال نہیں کرتے اور نہ ہی اکٹھے ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہی وہ طبقاتی لاجیکل ڈیزائن ہے جو تقسیم کرو اور حکومت کرو کے لیے بنایا گیا ہے ۔ جب ایک طبقہ بہتری کی کوشش کرتا ہے تو دوسرا اس کی ٹانگ کھینچنے کے لیے کود پڑتا ہے ۔ اگر لبرل بھٹو آتا ہے تو اسلامی جمہوری اتحاد اسے پھانسی لگوا دیتا ہے ۔ اگر جمہوری نواز شریف آتا ہے تو بھٹو والے اور اسلام والے اسے اٹھا کے ادھر مارتے ہیں ۔ اسلامی والوں کو ویسے ہی دونوں بڑے طبقے دبا کے رکھتے ہیں ۔جب تک قوم کو یہ لاجیکل ڈیزائن سمجھ نہیں آئے گا تب تک ایسے ہی سارے مل کے جوتے کھاتے رہیں گے یا ملک چھوڑ کے بھاگتے رہیں گے ۔ آپ کو پتا ہے ؟ پچھلے سال پاکستان سے سات لاکھ لوگ کہیں اور شفٹ ہو گئے ہیں ۔ اور یہ سات لاکھ وہ ہونے ہیں جو کچھ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے تحریر Beenish Iftikhar
عالمی قرضوں کا بحران اور ترقی پذیر ممالک کی مشکلات تحریر: اللہ نواز خان allahnawazk012@gmail.com   قرضوں کی وجہ سے ترقی پزیر ممالک کی مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے۔قرضوں کے جال میں پھنسا کر بہت سے ممالک کی معیشتوں پر قبضہ کرنے کے علاوہ انتظامی امور کو بھی کنٹرول کیا جا رہا ہے۔قرضے ایک سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔قرض تقریبا تمام ممالک لیتے ہیں لیکن مسائل کمزور ممالک کے لیے پیدا ہوتے ہیں۔ترقی یافتہ ممالک معاشی طور پر مستحکم ہوتےہیں،ان کے لیے قرضہ مسئلہ نہیں بنتا۔غریب اور ترقی پذیر ممالک کےلیے قرض معاشی اور دیگر مسائل پیدا کر دیتا ہے۔عالمی بینک،آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق ترقی پذیر ممالک قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ترقی پزیر ممالک کو معیشتیں چلانے،ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے اور مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لیے مسلسل بیرونی قرضوں کا سہارا لینا پڑتا ہے۔قرض پر چلنے والی معیشتیں ہمیشہ مسائل کا شکار رہتی ہیں۔کوئی ملک اگر قرض حاصل کرتا ہے تو اس کو قرض دینے والی کی شرائط بھی تسلیم کرنا پڑتی ہیں۔مقروض ممالک ٹیکسز میں اضافہ،مہنگائی میں اضافہ،فنڈز میں کٹوتی جیسی شرائط تسلیم کر کے ملک کی خود مختاری کو کمزور کرتے ہیں۔اکثر اوقات اس قسم کی شرائط بھی تسلیم کر لی جاتی ہیں،جن کا عام حالات میں سوچنا بھی تصور نہیں کیاجاتا۔سیاسی طور پر بھی مداخلت بڑھ جاتی ہے،جس کا نقصان مقروض ملک کو ہوتا ہے۔من پسند حکمرانوں کو حکومت دے کر قرض دینے والے ممالک اپنی مرضی کی پالیسیاں بنوا کر نافذ کر دیتے ہیں۔قرض لینے والے ممالک میں کرپشن،میرٹ کی پامالی سمیت کئی قسم کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ کچھ ممالک صنعتوں کے لحاظ سے مضبوط ہوتے ہیں اور کچھ ممالک میں معدنیات موجود ہوتی ہیں۔صنعتوں اور معدنیات سے ملک معاشی طور پر مضبوط ہوتا ہے۔خلیجی ممالک میں تیل پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان ممالک کی معیشت مضبوط ہے۔جرمنی،جاپان کے علاوہ کئی ممالک میں صنعتی خوشحالی ہے۔کئی ممالک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے مسائل پائے جاتے ہیں،حالانکہ معدنیات سمیت کئی قسم کے خزانے موجود ہوتے ہیں۔جنگوں کی وجہ سے بھی معاشی دھچکا پہنچتا ہے۔دیگر بھی کئی قسم کے مسائل ہیں جن کی وجہ سے ممالک معاشی کمزوری کا شکار ہو جاتے ہیں۔مختلف مسائل کی وجہ سے ان ممالک کو قرض کی ضرورت ہوتی ہے۔قرض دینے والے ان ممالک کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔بھاری سود کےعوض قرض دیا جاتا ہے۔مقروض ملک اکثر اوقات قرض کی قسط ادا کرنے کے لیےمزید قرض لیتا ہے۔قرض در قرض کا سلسلہ دراز ہوتا جاتا ہے اور وہ ملک کبھی بھی معاشی صورتحال کو بہتر نہیں کر سکتا۔قرض معاشی استحکام اور قومی خود مختاری کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔قرض لینے والے ممالک اکثر اپنے ترقیاتی منصوبے پائیہ تکمیل تک نہیں پہنچا پاتے۔رقم کی کمی صحت،تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات کے فنڈز میں کٹوتی کر کے پوری کی جاتی ہے۔اس قسم کے مسائل سے مزید مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔قرض لیا جائے لیکن بہتر منصوبہ بندی سے خرچ کیا جائے تو ملک ترقی کر سکتا ہے۔دوسری صورت میں قرض لینے والا ملک ہمیشہ مقروض رہے گا اور معاشی کمزوری کا بھی سامنا کرتا رہے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے 122 ممالک خطرناک حد تک قرضوں کےبوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔کئی ممالک کی تو معاشی حالت انتہائی خراب ہے۔قرضے کی وجہ سے سرمایہ کاری متاثر ہوتی ہے،حالانکہ سرمایہ کاری سے کسی بھی ملک کی معیشت کو استحکام حاصل ہوتا ہے۔قرض لے کر ملک کی معیشت کو مزید کمزور کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے عوامی زندگی متاثر ہوتی ہے۔معاشی لحاظ سے کمزور ممالک جب تک قرض سے چھٹکارا نہیں پاتے،اس وقت تک معاشی استحکام کا حاصل ہونا مشکل ہے۔بہتر پالیسیاں بنا کر قرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی کی جائے۔لوکل انڈسٹریز کا فروغ لازما کرنا چاہیے۔ملک میں موجود فیکٹریوں کو سبسڈی اور دیگر سہولیات دے کر معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔موبائل،گاڑیاں،الیکٹرانکس کا سامان اور دیگر مصنوعات ملکی طور پر تیار کی جائیں۔مشینری بھی ملک کے اندر تیار کی جانی چاہیےاور مصنوعات کا معیار بھی بہتر ہو۔اگر معیاری مصنوعات تیار کی جائیں گی تو ان کی عالمی منڈی میں بہتر قیمت مل سکے گی۔ٹیکس کا نظام بہتر بنانا چاہیے اور ٹیکس نیٹ ورک کی توسیع بھی لازمی ہونی چاہیے۔ٹیکس سسٹم کو ڈیجیٹل پر منتقل کیا جائے اور ٹیکس کی شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔امیر سے براہ راست ٹیکس وصولی کا انتظام کیا جائے۔کمزور طبقات کے لیے سبسڈی کا نظام ہونا چاہیے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ملکی سرمایہ کاروں کو بھی سہولیات دی جائیں،تاکہ ملک میں سرمایہ کاری سے خوشحالی پیدا ہو سکے۔جن ممالک میں کرپشن زیادہ ہو وہ ملک بھی معاشی طور پر مضبوط نہیں ہو سکتے۔کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے ورنہ کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔جن ممالک کے پاس بہترین زرعی رقبے ہیں،اگر زراعت کے شعبے پر توجہ دی جائے تو معیشت مستحکم ہو سکتی ہے۔معدنیات کو بھی استعمال میں لایا جائے۔کئی ممالک میں قیمتی معدنیات کے ذخائر موجود ہوتےہیں، لیکن ان کو استعمال میں نہ لا کر معاشی بدحالی برداشت کی جا رہی ہوتی ہے۔بہت سے ذرائع ہیں جن کی وجہ سے کوئی بھی ملک اپنی معیشت کو مضبوط کر کے قرضوں کے جال سے نکل سکتا ہے۔ قرض کابحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔کرونا وبا نے بھی عالمی معاشی نظام کو زبردست نقصان پہنچایا۔بہت سے ممالک اس وبا کی وجہ سے معاشی طور پر کمزور ہو گئے۔قرضوں کا بحران بہت سے ممالک کی ترقی کو روک رہا ہے۔معاشی لحاظ سے کمزور ممالک متحد ہو کر خود مختار ہو سکتے ہیں۔قرض کی رقم بہتر منصوبوں پر استعمال کرنے سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔مثال کے طور پر تعلیم کا بجٹ زیادہ ہونا چاہیے۔اگر تعلیم پر زیادہ رقم خرچ کی جائے تو مستقبل میں معاشی انقلاب آ سکتا ہے۔تعلیم کے علاوہ دیگر بہتر منصوبوں پر سرمایہ خرچ کیا جائے،جس کا فائدہ لازما ہوگا۔یہ کہنا ضروری ہے کہ فوری طور پر قرضوں سے نجات حاصل نہیں کی جا سکتی،آہستہ آہستہ اس بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔قرض کسی ایک ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ بے شمار ممالک کا مسئلہ ہے۔بہتری کے لیے کام نہ کرنے والے ممالک ہمیشہ ابتر صورتحال کا سامنا کرتے رہیں گے۔قرض جیسے بحران کا مقابلہ کرنا آسان نہیں لیکن ناممکن نہیں۔کوشش سے بہت کچھ حاصل ہوتا ہے۔
سوزاک یعنی پیشاب کی نالی میں زخم سوزش دردوجوہات گرم خشک مزاج غذاؤں کی مسلسل اور کثرت استعمال سے جسم میں صفراوی مادوں کی کثرت رطوبات صالح کی کمی ہو جاتی ہے ۔ صفرا جسم سے خارج ہونے کی بجائے جسم میں اکٹھا ہوتا جاتا ہے ۔ پیشاب گاڑھا اور کم آتا ہے۔ علاج یہی ہے صفرا جسم سے خارج ہو اور باقی رطوبات بڑھنا شروع ہو جائیں۔Pak Health System آپ کو بیماری کی فطری وجوہات بتا کر اس سے نجات کا راستہ دکھاتا ہے 

Nepotism, Injustice, and the National CrisisBy: Allah Nawaz KhanEmail: allahnawazk012@gmail.com

Pakistan, injustice and favoritism have increased significantly. Nepotism and unfair practices have created numerous problems in society. Positions and offices are often obtained through recommendations and influence, even when the individuals concerned are not qualified. Granting positions to unqualified people is a form of injustice. Likewise, punishments are sometimes waived through personal influence and recommendations, which is also an act of oppression and falls under the category of injustice.The growing prevalence of injustice and favoritism has caused serious deterioration in Pakistan's social and institutional systems. The decline of meritocracy has given rise to various problems. Capable and deserving individuals are being deprived of their rightful opportunities. When competent people see unqualified individuals being favored, frustration and anger develop within them, which may push some towards criminal activities. Crimes such as theft, robbery, corruption, and other offenses often increase where injustice prevails.Nepotism has also inflicted considerable damage on Pakistan. Politics has further contributed to the deterioration of the system. The ruling class tends to reward those who support them politically. As a result of injustice and favoritism, social divisions have widened. The rich are becoming richer, while the poor continue to sink deeper into poverty. When positions are awarded to unqualified individuals through favoritism, they often engage in corruption and abuse of power. Wealth or authority acquired through illegitimate means creates major crises within society. Obtaining justice has become extremely difficult for ordinary citizens, whereas wealth and influence often make it easier to secure favorable outcomes, even when such outcomes amount to injustice. A poor and helpless person may struggle endlessly to obtain his rights, while a powerful individual can easily achieve almost anything.Justice is essential for the stability and survival of any nation. Societies that abandon justice and instead promote favoritism and injustice eventually face decline and destruction. Islam places great emphasis on justice. The Holy Qur’an states: “And when you judge between people, judge with justice.” (An-Nisa 4:58)Islam strongly advocates fairness and discourages favoritism and nepotism. Allah Almighty commands pure and impartial justice so that success may be achieved. The Qur’an further teaches that justice should not be abandoned even because of enmity toward a people, nor should friendship or kinship influence fair judgment. Allah says: “Do not let the hatred of a people prevent you from being just. Be just; that is nearer to righteousness.” (Al-Ma’idah 5:8)The Holy Prophet Muhammad (peace be upon him) also emphasized that justice must always take precedence. Even if a close relative is affected by a fair decision, injustice should not be committed. Recommendations and personal influence should never interfere with the administration of justice.According to a Hadith narrated by Hazrat Aisha (RA), the Quraysh were concerned about a woman from the tribe of Banu Makhzum who had committed theft. They wondered who would speak to the Prophet (peace be upon him) on her behalf. They decided that Usama bin Zaid (RA), who was beloved to the Prophet, would do so. When Usama interceded, the Prophet (peace be upon him) said: “Are you interceding regarding one of Allah’s prescribed punishments?” He then delivered a sermon and said: “The nations before you were destroyed because when a noble person committed theft, they let him go, but when a weak person committed theft, they punished him. By Allah, if Fatimah, the daughter of Muhammad, were to steal, I would cut off her hand.” (Tirmidhi)A nation that establishes justice without regard to personal likes, dislikes, relationships, or status does not perish. Injustice and favoritism only lead to further social decay rather than reform.In Pakistan, the system of justice has been severely weakened. Recommendations and influence are frequently used to obtain government jobs, leading to injustice. As a result, unqualified individuals occupy important positions. When incompetent people assume authority, merit is undermined, and justice disappears. Pakistan needs leaders who are competent and capable. The incompetence of many rulers has plunged the country into serious difficulties. Poor governance has also contributed to the deterioration of law and order and increased political instability.If favoritism continues unchecked, the country will face even greater challenges in the future. However, if a fair system of justice is established, confidence among the youth will increase. When young people believe that deserving individuals receive their rightful opportunities, they will be more motivated to contribute to national development. The country's economy will become stronger and more stable.For the rule of law and the independence of institutions, it is essential to eliminate the culture of favoritism and injustice. All institutions must be cleansed of bribery, corruption, and nepotism. Through justice and merit, Pakistan can achieve progress and enhance its standing and reputation in the world.

"آخری عظیم دریافتوں میں سے ایک یہ ہے کہ زندگی کبھی بھی ویسی نہیں ہوگی جیسی تم نے خوابوں میں دیکھی تھی۔"🌸🖤

اے آئی (AI) سیکھنا کیوں ضروری ہے؟ — اعداد و شمار (Facts) جو آپ کو چونکا دیں گے

سنہ 2023 میں ورلڈ اکنامک فورم (World Economic Forum) نے ایک رپورٹ (Report) جاری کی جس میں بتایا گیا کہ آنے والے پانچ سالوں میں دنیا بھر میں چودہ ملین (14 Million) سے زیادہ نوکریاں ختم ہو جائیں گی۔ وجہ صرف ایک ہے — اے آئی (AI) اور آٹومیشن (Automation)۔ یہ پڑھ کر شاید آپ کے ذہن میں پہلا خیال یہ آیا ہو کہ پھر تو اے آئی (AI) ہمارا دشمن ہے۔ لیکن اسی رپورٹ (Report) میں یہ بھی لکھا تھا کہ اسی عرصے میں تیئس ملین (23 Million) نئی نوکریاں بھی پیدا ہوں گی — اور وہ سب ان لوگوں کے لیے ہوں گی جو اے آئی (AI) جانتے ہوں گے۔ یعنی خطرہ اے آئی (AI) سے نہیں بلکہ اے آئی (AI) نہ جاننے سے ہے۔

آج دنیا کی بڑی کمپنیاں (Companies) جیسے گوگل (Google)، مائیکروسافٹ (Microsoft) اور ایمیزون (Amazon) اپنے ملازمین (Employees) کو اے آئی (AI) کی تربیت (Training) دے رہی ہیں۔ گوگل (Google) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے تمام شعبوں (Departments) میں اے آئی (AI) لازمی کر رہا ہے۔ پاکستان اور انڈیا میں بھی آئی ٹی (IT) کمپنیاں اب اے آئی (AI) جاننے والے افراد کو زیادہ تنخواہ (Salary) دے رہی ہیں۔ ایک تحقیق (Research) کے مطابق جو لوگ اے آئی (AI) ٹولز (Tools) استعمال کرتے ہیں وہ اپنا کام اوسطاً چالیس فیصد (40%) زیادہ تیزی سے مکمل کرتے ہیں۔ یعنی ایک ہی وقت میں زیادہ کام اور زیادہ کمائی۔

لیکن سب سے اہم بات جو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اے آئی (AI) سیکھنا اب کوئی مشکل کام نہیں رہا۔ چند سال پہلے یہ صرف انجینئرز (Engineers) اور ڈیٹا سائنٹسٹس (Data Scientists) کا کام سمجھا جاتا تھا۔ لیکن آج ایک عام طالب علم، ایک گھریلو خاتون، ایک دکاندار — کوئی بھی اے آئی (AI) ٹولز (Tools) سیکھ کر اپنی زندگی بہتر بنا سکتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ شروع کرنا ہوگا — اور وہ وقت آج ہے، کل نہیں۔

کیا آپ اے آئی (AI) سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟ 💬 کمنٹ (Comment) میں بتائیں کہ آپ کہاں سے شروع کرنا چاہیں گے۔ اگر یہ پوسٹ آپ کو کام کی لگی تو ❤️ لائک (Like) کریں، کسی ایسے دوست کو 🔁 شیئر (Share) کریں جو ابھی تک اے آئی (AI) سے انجان ہے اور 🔔 فالو (Follow) کریں کیونکہ اگلی پوسٹ میں بتاؤں گا کہ اے آئی (AI) سیکھنے کی شروعات کہاں سے کریں — بالکل مفت (Free) میں! 🚀

🧠 سیلف امیج — آپ کی کامیابی کا پوشیدہ راز



ہم میں سے اکثر لوگ زندگی بدلنے کے لیے دن رات سخت محنت کرتے ہیں۔ نئی مہارتیں سیکھتے ہیں، بہتر مواقع تلاش کرتے ہیں اور بیرونی حالات کو بدلنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

لیکن اس سب کے باوجود... بہت سے لوگ وہ نتائج حاصل نہیں کر پاتے جن کے وہ حقدار ہوتے ہیں۔

آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ 🤔

مشہور پلاسٹک سرجن اور مصنف ڈاکٹر میکسویل مالٹز (Maxwell Maltz) نے اس کا ایک حیران کن جواب اپنی شاہکار کتاب "سائیکو سائبرنیٹکس" (Psycho-Cybernetics) میں دیا ہے۔

ہزاروں مریضوں کی سرجری کرنے کے بعد انہوں نے نوٹ کیا کہ بعض لوگوں کا چہرہ آپریشن کے بعد مکمل بدل جاتا تھا، لیکن ان کی شخصیت، ان کا خوف اور ان کا کم اعتماد بدستور ویسا ہی رہتا تھا۔ وہ اندر سے خود کو وہی پرانا، بدصورت یا ناکام انسان سمجھتے تھے۔

یہیں سے مالٹز اس انقلابی نتیجے پر پہنچے:

"انسان اپنی اصل صلاحیتوں کے مطابق نہیں، بلکہ اپنے بارے میں قائم کردہ تصور (Self-Image) کے مطابق زندگی گزارتا ہے۔"

اگر آپ کے لاشعور میں آپ کی ایک محدود تصویر بنی ہوئی ہے، تو آپ کی محنت، آپ کے فیصلے اور آپ کے نتائج بھی اسی محدود دائرے کے اندر رہیں گے—چاہے آپ کے پاس کتنا ہی ٹیلنٹ کیوں نہ ہو!

 🎯 کتاب کے 3 انقلابی اسباق (Core Lesson)

1️⃣ آپ کا دماغ ایک خودکار "گول سیکنگ سسٹم" ہے

مالٹز کے مطابق، انسانی دماغ ایک ایسے خودکار گائیڈڈ میزائل کی طرح کام کرتا ہے جو اپنے ہدف (Target) کو لاک کر کے اس کی طرف بڑھتا ہے۔ ہمارا لاشعور (Subconscious Mind) مسلسل ان خیالات پر کام کرتا ہے جو ہم اسے دیتے ہیں۔

  اگر آپ خود کو ناکام، کمزور یا بدقسمت مانتے ہیں، تو آپ کا ذہن لاشعوری طور پر ایسے ہی فیصلے کرے گا جو آپ کو ناکامی کی طرف لے جائیں۔

  لیکن اگر آپ خود کو ایک قابل، باصلاحیت اور کامیاب انسان کے طور پر دیکھنا شروع کر دیں، تو آپ کا پورا اعصابی نظام کامیابی کے راستے اور شواہد تلاش کرنا شروع کر دیتا ہے۔

 ​2️⃣ذہنی مشق (Mental Rehearsal) کی طاقت

ڈاکٹر مالٹز کا کہنا تھا کہ انسانی دماغ حقیقی تجربے اور ایک انتہائی واضح تخیل (Vivid Imagination) میں فرق نہیں کر سکتا۔

دنیا کے عظیم ترین ایتھلیٹس، پبلک اسپیکرز اور لیڈرز کسی بھی بڑے ٹاسک سے پہلے Mental Visualizationکا سہارا لیتے ہیں۔

 اگر آپ روزانہ صرف 10 سے 15 منٹ سکون سے بیٹھ کر خود کو پراعتماد طریقے سے گفتگو کرتے، چیلنجز کا سامنا کرتے اور اپنے اہداف حاصل کرتے ہوئے دیکھیں... تو آپ کا دماغ اس کامیابی کو حقیقت مان کر خود کو تیار کر لیتا ہے۔

 کامیابی پہلے ذہن میں جنم لیتی ہے، حقیقت میں بعد میں بدلتی ہے۔

3️⃣ مستقل مزاجی اور '21 دن' کا سچ

"21 دن میں عادت بدل جاتی ہے" کا مشہور زمانہ تصور بھی اسی کتاب سے دنیا میں پھیلا۔ ڈاکٹر مالٹز نے دیکھا کہ ان کے مریضوں کو اپنے نئے چہرے یا نئی حالت کو ذہنی طور پر قبول کرنے میں کم از کم 21 دن لگتے تھے۔

اگرچہ جدید ریسرچ کہتی ہے کہ مختلف عادات کے لیے مختلف وقت درکار ہوتا ہے، لیکن مالٹز کا اصل پیغام اب بھی اٹل ہے: بڑی تبدیلیاں راتوں رات نہیں آتیں، بلکہ روزانہ کی چھوٹی اور مستقل کوششوں سے جنم لیتی ہیں۔

💡 تبدیلی کا اصل فارمولا (The Golden Loop)

اکثر لوگ باہر کی دنیا کو بدلنے نکلتے ہیں، جبکہ اصل کام اندر کی دنیا (Self-Image) کو بدلنا ہے۔

جب آپ اپنے بارے میں اپنے عقیدے (Beliefs) کو بدلتے ہیں ➡️ تو آپ کے روزمرہ کے فیصلے بدلتے ہیں ➡️ فیصلے بدلتے ہیں تو عادات بدلتی ہیں ➡️ عادات بدلتی ہیں تو نتائج بدلتے ہیں ➡️ اور یہی نتائج آپ کی تقدیر بدل دیتے ہیں!

✨ یاد رکھیے!

آپ وہ نہیں بنتے جو آپ بننا "چاہتے" ہیں، بلکہ آپ ہمیشہ وہی بنتے ہیں جو آپ اپنے بارے میں "سچ" مانتے ہیں۔

📚 اگر آپ پرسنل گروتھ، مائنڈ سائنسز اور نیورو لِنگویسٹک پروگرامنگ (NLP) میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو "سائیکو سائبرنیٹکس" آپ کے لیے ایک لازمی کتاب ہے۔

❓ اب آپ کی باری:

آپ کے خیال میں ہماری کامیابی یا ناکامی میں ہمارے 'سیلف امیج' کا کتنے فیصد کردار ہوتا ہے؟ نیچے کمنٹس میں اپنی رائے ضرور شیئر کریں۔ 👇

✍️ غلام مصطفیٰ اعوان

Growth Coach & NLP Practitioner

#PsychoCybernetics #MaxwellMaltz #SelfImage #PersonalGrowth #Mindset #Psychology #Success #Motivation #BookReview #UrduPost #MindSciences 

#PersonalGrowthWithMustafa

Pull down to refresh