روزمرہ استعمال کی غذاؤں کے مزاجخشک مزاج غذائیں: اگر آپ کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جو خشکی اور تیزابیت کی وجہ سے ہے تو آپ کو خشک مزاج غذاؤں سے پرہیز کی ضرورت ہے ۔ روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی خشک مزاج غذاؤں کی فہرست :سبزیاں: کریلے ، پالک ، ساگ، چنے، لوبیا ، کچنار، چنے کی دال ، مٹر۔گوشت: مچھلی ، بڑا گوشت، کلیجیپھل: آڑو، کٹھے انگور، کھٹا آم، ناریل ، جاپانی پھل مشروبات: سکنجبین ، دودھ سوڈا، کولڈ ڈرنکس ، کافی ، پتی کا قہوہ، سرکہ، لونگ دارچینی کا قہوہ
گرم مزاج غذائیں:اگر آپ کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جو صفرا کی زیادتی یعنی گرمی کی وجہ سے ہے تو آپ کو گرم مزاج غذاؤں سے پرہیز کی ضرورت ہے ۔ روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی گرم مزاج غذاؤں کی فہرست :سبزیاں: ، بینگن، دال مونگ، لہسن، پیاز ، مولی، ہری مرچ، لال مرچ گوشت: مٹن، دیسی چکنپھل: آم شیریں، پپیتہ، میٹھے انگور، خربوزہمشروبات: شہد کا شربت ، اجوائن پودینہ کا قہوہ
تر مزاج غذائیں: غذائیں:اگر آپ کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جو بلغم کی زیادتی یعنی تری کی وجہ سے ہے تو آپ کو اعصابی یعنی تر مزاج غذاؤں سے پرہیز کی ضرورت ہے ۔ روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی تر مزاج غذاؤں کی فہرست :سبزیاں: حلوہ کدو ، کدو، ٹینڈے ، گھیا توری ، شلجم، مونگرے پھل: میٹھے امرود، سردا ، انار شیریں گوشت: سری پائے مشروبات: دودھ کی لسی ، ستو، شربت بزوری