userPic

Ihsan Ullah

mrihsan

I am a passionate writer who loves expressing thoughts through stories, articles, and meaningful words.

27
Posts
4
Followers
1
Following

یہ 8 کڑوے سچ ہمیشہ یاد رکھیں


​1- خواہشات پر قابو (Control Desires):


انسان کی سب سے بڑی آزمائش اس کی خواہشات ہیں۔ ایک پوری ہوتی ہے تو دوسری پیدا ہو جاتی ہے اور یہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ ذہنی سکون کو برباد کر دیتا ہے۔ یاد رکھو بھائی، سکون باہر سے نہیں بلکہ اندر سے آتا ہے۔ قناعت صرف غربت کا علاج نہیں بلکہ یہ روح کی آزادی بھی ہے۔ (ہر وہ شخص جو خواہشات پر قابو پا لے، وہ زندگی کے مشکل ترین حالات میں بھی پرسکون رہتا ہے)۔


​2- تقدیر کو قبول کرنا (Accept Fate):


زندگی میں بے شمار چیزیں ہمارے اختیار سے باہر ہوتی ہیں۔ حادثات، دوسروں کا رویہ، معاشرتی حالات، بیماری یا نقصان—ان پر ہمارا کنٹرول نہیں، لیکن ان کے بارے میں ہمارا ردِعمل ہمارے اختیار میں ہے۔ جس چیز پر قابو نہ ہو اسے شکوہ کیے بغیر قبول کر لینا ہی دانش مندی ہے۔ (جب تم تقدیر سے لڑنے کے بجائے اس سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہو، تو زندگی میں اطمینان بڑھ جاتا ہے)۔


​3- لمحہ موجود میں جینا (Live in the Present):


انسان اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ماضی اور مستقبل میں کھو دیتا ہے، حالانکہ اس کے پاس صرف یہ لمحہ موجود ہے۔ اپنی توانائی وہاں خرچ کرو جہاں تم کچھ کر سکتے ہو، اور وہ ہے یہ موجودہ لمحہ۔ ماضی کی غلطیاں قابو میں نہیں اور مستقبل کا خوف محض ایک وہم ہے، لیکن حال تمہارے ہاتھ میں ہے۔ (جو شخص حال کو گلے لگاتا ہے، وہی زندگی کے اصل لطف سے مستفید ہوتا ہے)۔


​4- ہمدردی (Show Empathy):


انسان اکیلا نہیں رہ سکتا، ہم سب ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ یہ زندگی ہمیں دوسروں کے ساتھ نرمی برتنے کی ترغیب دیتی ہے۔ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہونا اور ان کے دکھ کو محسوس کرنا ہی اصل انسانیت ہے۔ (نرمی اور انصاف معاشرے میں ایسا توازن پیدا کرتے ہیں جس سے زندگی پرسکون ہو جاتی ہے)۔


​5- خود پر حکومت (Self-Mastery):


اصل طاقت وہ نہیں جو کسی کے پاس مال و دولت کی شکل میں ہو، بلکہ طاقتور وہ ہے جو اپنے غصے، حسد اور خوف پر قابو پا لے۔ اگر تم اپنے ذہن پر قابو پا لو تو کوئی تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اندرونی حکمرانی ہی سب سے بڑی حکومت ہے۔ (اصل بادشاہت دوسروں پر حکومت کرنے میں نہیں، بلکہ اپنی ذات پر قابو پانے میں ہے)۔


​6- ہمت اور برداشت (Courage & Patience):


زندگی کی مشکلات کو دشمن سمجھنے کے بجائے استاد سمجھو۔ ناکامیاں اور حادثات ہماری شخصیت کو نکھارتے ہیں اور ہمیں صبر سکھاتے ہیں۔ جو شخص ان حالات میں ہمت نہیں ہارتا، اسے اچھے نتائج ملتے ہیں۔ (یہ کٹھن رویہ انسان کو نفسیاتی طور پر مضبوط بناتا ہے اور اسے استقامت سے نوازتا ہے)۔


​7- خود احتسابی (Self-Reflection):


روز اپنی ذات کا محاسبہ کرنا انسان کو مسلسل بہتر بناتا رہتا ہے۔ دن کے اختتام پر اکیلے بیٹھ کر سوچو کہ آج میں نے کہاں اچھا عمل کیا اور کہاں غلطی۔ اچھی چیزوں پر شکر ادا کرنا اور غلطیوں کو سدھارنا تمہیں ایک بہترین لیڈر بنائے گا۔ (یہ عمل دوسروں کو بدلنے کے بجائے خود کو بدلنے پر زور دیتا ہے)۔


​8- اصل آزادی (True Freedom):


آزادی کا مطلب صرف بیرونی پابندیوں سے نجات نہیں ہے۔ اصل آزادی تب ملتی ہے جب تم اپنے خوف، لالچ اور غصے سے آزاد ہو جاؤ۔ جو شخص اپنے جذبات اور خواہشات کو قابو میں رکھ لیتا ہے وہ کسی بھی بیرونی دباؤ کا غلام نہیں رہتا۔ (یہ اندرونی آزادی ہی انسان کو بے خوف، باوقار اور خوددار بناتی ہے)۔

دنیا بھرپور ترقی کر چکی ہے اور آج کے انسان کے پاس آرام و راحت کی ہر سہولت موجود ہے، لیکن اس کے باوجود وہ پرسکون نہیں ہے۔ ہمیں یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ اطمینان و سکون مادی ترقی یا سوشل میڈیا کے کمنٹس اور لائکس میں نہیں مل سکتا۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب تم اپنی ذات پر حکومت کرنا سیکھ جاؤ گے۔

#Mrihsan

کامیابی کے 5 مائنڈ سیٹس


​1- وُلف مائنڈ سیٹ (Wolf Mindset):


جب دنیا آپ کو اکیلا چھوڑ دے تو بھیڑیے کی طرح اکیلے لڑنا سیکھیں، اور جب اپنوں کے ساتھ ہوں تو ایک ایسی طاقت بنیں جسے کوئی توڑ نہ سکے۔ اکیلے رہنا کوئی مجبوری نہیں، بلکہ ایک خاموش طاقت ہے۔ (بھیڑیا بھیڑ میں نہیں، اپنی بادشاہت میں جینا پسند کرتا ہے)۔


​2- لائن مائنڈ سیٹ (Lion Mindset):


زندگی میں شور مچانا اور دکھاوا کرنا چھوڑیں، اپنے اندر وہ رعب اور ہمت پیدا کریں کہ آپ کی خاموشی بھی سامنے والے کے دل میں عزت پیدا کر دے۔ شیر کبھی بھونکتا نہیں، وہ سیدھا شکار کرتا ہے۔ (راجہ بننے کے لیے چہرہ نہیں، جگر بڑا ہونا چاہیے)۔


​3- ایگل مائنڈ سیٹ (Eagle Mindset):


اگر اونچا اڑنا ہے تو نیچے مت دیکھو۔ عقاب کی طرح اپنی نظریں صرف اپنے ٹارگٹ پر رکھو۔ نیچے اڑنے والے پرندوں کی باتوں پر دھیان مت دو، کیونکہ تمہارا مقابلہ آسمان سے ہے۔ (طوفان میں پرندے چھپ جاتے ہیں، لیکن عقاب اس طوفان کے اوپر اڑتا ہے)۔


​4- چیتا مائنڈ سیٹ (Cheetah Mindset):


زندگی میں جب ایک بار فیصلہ کر لیں کہ آپ کو کیا بننا ہے، تو پھر پیچھے مڑ کر مت دیکھیں۔ چیتے کی طرح اپنی پوری جان اور رفتار اس ایک مقصد کو پانے میں لگا دیں، کیونکہ آدھے دل سے کی گئی کوشش کبھی کامیابی نہیں دیتی۔ (شکار چھوٹ جائے، لیکن چیتے کی کوشش میں کمی نہیں آتی)۔


​5- اینٹ مائنڈ سیٹ (Ant Mindset):


اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آج آپ کتنے چھوٹے ہیں یا آپ کے حالات کتنے کمزور ہیں۔ اگر ایک چھوٹی سی چیونٹی ہمت نہیں ہارتی اور اپنے وزن سے دس گنا بڑا بوجھ اٹھا لیتی ہے، تو آپ تو انسان ہیں! اپنی اوقات سے بڑا سوچیں اور اتنی ہی بڑی محنت کریں۔ (چیونٹی دیوار سے سو بار گرتی ہے، مگر رستہ نہیں بدلتی)۔


اصل بات یہ ہے بھائی کہ کامیابی کا تعلق آپ کے جسم، سائز یا آپ کی شروعات سے نہیں ہے، بلکہ یہ سب آپ کی سوچ کا کھیل ہے۔ اگر آپ کے اندر یہ پانچ باتیں آ جائیں—بھیڑیے جیسی پلاننگ، شیر جیسی بے خوفی، عقاب جیسا فوکس، چیتے جیسی پاگل پن کی حد تک کوشش، اور چیونٹی جیسا کبھی ہار نہ ماننے والا جذبہ—تو یہ دنیا آپ کو کبھی جھکا نہیں سکتی۔ اپنے اندر کی اس خاموش طاقت کو جگائیں اور آج ہی سے اپنا گیم چینج کریں۔

#Mrihsan

postImage

کسی بھی چیز کو تیزی سے کیسے سیکھیں؟


1. سیکھنے سے پہلے یہ طے کریں کہ آپ کیوں سیکھنا چاہتے ہیں۔ مقصد واضح ہو تو دماغ فوکس کرتا ہے۔


2. پورے ٹاپک کا ایک خاکہ بنائیں۔ پہلے تصویر مکمل سمجھیں، پھر تفصیل میں جائیں۔


3 سیکھتے ہی فوراً اس پر عمل کریں۔ صرف پڑھنے سے نہیں، کرنے سے یاد رہتا ہے۔


4. ہر دن تھوڑا تھوڑا سیکھیں، لیکن روز سیکھیں۔ تسلسل رفتار پیدا کرتا ہے۔


5 ایک وقت میں ایک چیز پر دھیان دیں۔ بیک وقت کئی چیزیں سیکھنا رفتار کو کم کر

دیتا ہے۔


6. جو کچھ سیکھا ہے ، اُسے کسی اور کو سکھانے کی کوشش کریں۔ یہی اصل پختگی ہے۔


7 سوال کرنا سیکھیں۔ سوال ذہن کو کھولتا ہے اور سیکھنے کے عمل کو گہرا کرتا ہے۔


8. ڈسٹرکشن سے بچیں۔ سیکھنے کے وقت مکمل توجہ دیں، یہی اصل رفتار ہے۔

postImage

سمارٹ Personality کیسے بنائیں؟


رول نمبر ون

کمزوری کبھی مت دکھاؤ، ورنہ لوگ تمہارا فائدہ اٹھائیں گے۔دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں: ایک وہ جو شکار کرتے ہیں اور دوسرے جو شکار بنتے ہیں۔ اگر تم نے اپنی کمزوری دنیا کو دکھا دی تو سمجھ لو تم نے خود دوسروں کو دعوت دے دی کہ وہ تمہیں زندہ نگل لیں۔ لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تمہارا دل کتنا صاف ہے یا تمہارے ارادے کتنے سچے ہیں، انہیں بس ایک کمزور انسان چاہیے جسے وہ اپنے فائدے کے لیے استعمال کر سکیں۔جب تم اپنی مشکلات ہر کسی کے ساتھ بانٹو گے تو 90٪ لوگ صرف سنیں گے، لیکن مدد کوئی نہیں کرے گا۔ بلکہ وہ تمہیں مزید نیچا دکھانے کی پلاننگ کریں گے۔ وقت آنے پر وہی لوگ تمہیں استعمال کر کے چھوڑ دیں گے۔ اس لیے اپنی کمزوریوں کو اپنی طاقت بناؤ، انہیں دنیا کے سامنے ظاہر مت کرو۔ اگر جیتنا ہے تو کسی کو بھی اپنی کمزوری مت دکھاؤ۔

رول نمبر ٹو

خود کی عزت کرو، ورنہ دنیا تمہیں روند ڈالے گی۔اگر تم خود اپنی عزت نہیں کرو گے تو دنیا تمہیں ایک فٹ پاتھ سمجھے گی، جس پر ہر کوئی اپنے گندے جوتے صاف کرے گا۔ لوگوں کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تم کتنے اچھے ہو یا کتنی محنت کرتے ہو، اگر تم نے اپنی قدر کم کر لی تو دنیا تمہیں کچرا سمجھ کر کنارے کر دے گی۔ یاد رکھو، عزت پہلے خود سے شروع ہوتی ہے۔ دنیا کو چھوڑو، خود اپنی عزت کرو، اپنے فیصلوں پر ڈٹ جاؤ اور ان کے آگے کبھی نہ جھکو جو تمہیں غلام بنانا چاہتے ہیں۔

رول نمبر تھری

صحیح وقت پر صحیح الفاظ کا استعمال کرو، ورنہ کوئی تمہیں سنجیدگی سے نہیں لے گا۔دنیا میں الفاظ صرف باتیں نہیں ہوتے، یہ تلوار ہوتے ہیں۔ جو لوگ دنیا کو کنٹرول کرتے ہیں وہ دماغ سے کھیلتے ہیں اور جانتے ہیں کہ کب، کیا اور کیسے بولنا ہے۔ کم بولنا سیکھو، لیکن جب بولو تو سوچ سمجھ کر بولو تاکہ تمہارے الفاظ کا وزن ہو اور لوگ تمہیں سنجیدگی سے لیں۔

رول نمبر فور

بلا مطلب کوئی تمہارا سگا نہیں ہے۔دنیا میں کوئی کسی کا مفت میں ساتھ نہیں دیتا۔ ہر کوئی اپنے فائدے کے لیے تم سے جڑے گا۔ جس دن تمہارے پاس کچھ نہیں ہوگا، وہی لوگ تمہیں پہچاننے سے انکار کر دیں گے۔سمجھداری اسی میں ہے کہ پہلے ہی یہ گیم سمجھ لو: اگر کسی سے کام نکالنا ہے تو اسے اس کا فائدہ دکھاؤ، کیونکہ بغیر مطلب کے یہاں کوئی کسی کا نہیں۔

رول نمبر فائیو

منفی سوالوں کو ہوشیاری سے سنبھالو، غصے میں بہک مت جانا۔جب کوئی تمہیں طعنے دیتا ہے یا بھڑکانے والے سوال کرتا ہے تو غصے میں جواب مت دو۔ دنیا کے بڑے لیڈر اور کامیاب لوگ ہمیشہ مسکرا کر جواب دیتے ہیں۔ شطرنج کی طرح کھیلنا سیکھو، نہ کہ غصے میں سب کچھ برباد کر دو۔

رول نمبر سکس

صبر نہیں تو بربادی طے ہے۔جلد بازی ہمیشہ نقصان دیتی ہے۔ بڑے لوگ ہمیشہ صحیح وقت کا انتظار کرتے ہیں۔ جو جلد بازی میں فیصلے کرتا ہے وہ آخر کار پچھتاتا ہے۔ اپنی سوچ کو مضبوط بناؤ، جلد بازی مت کرو، دنیا کو اپنی شرائط پر چلانا سیکھو۔

رول نمبر سیون

بکواس مت کرو، پہلے سوچو پھر بولو۔بلاوجہ بولنے سے تمہاری عزت گرتی ہے۔ بڑے لوگ بولنے سے پہلے سوچتے ہیں۔ تمہاری زبان تمہارا سب سے بڑا ہتھیار ہے، اسے قابو میں رکھو ورنہ یہی تمہارا سب سے بڑا دشمن بن جائے گی۔

رول نمبر ایٹ

آئی کانٹیکٹ کرو، ورنہ کمزور سمجھے جاؤ گے۔جب بھی کسی سے بات کرو تو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرو۔ نظر چرانے والے لوگ اپنی باتوں پر خود بھروسہ نہیں کرتے اور دنیا انہیں ہلکا لیتی ہے۔ اگر تم چاہتے ہو کہ لوگ تمہیں سنجیدگی سے لیں تو کانفیڈنس کے ساتھ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرو۔

رول نمبر نائن

بے غیرت اور بے مقصد لوگوں سے دور رہو، ورنہ خود بھی برباد ہو جاؤ گے۔تمہاری صحبت ہی تمہارا مستقبل بناتی ہے۔ اگر تم نکمے اور بغیر خوابوں والے لوگوں کے ساتھ رہو گے تو تم بھی انہی جیسے بن جاؤ گے۔شیر کے ساتھ رہو گے تو شکار کرنا سیکھو گے، گدھوں کے ساتھ رہو گے تو صرف لاتیں کھاؤ گے۔

رول نمبر ٹین

اچھا ہونا کافی نہیں، وقت پر سخت بننا بھی سیکھو۔دنیا تمہاری سچائی نہیں، تمہاری امیج دیکھتی ہے۔ اگر تم سیدھے سادھے رہے تو دنیا تمہیں لوٹ لے گی۔ اس لیے وقت آنے پر سخت رویہ اختیار کرو، اپنی طاقت دکھاؤ تاکہ لوگ تمہیں کبھی کمزور نہ سمجھیں۔

بونس رول

فیصلے دل سے نہیں، دماغ سے کرو۔اگر تم ہر چیز دل سے لو گے تو دنیا تمہیں استعمال کر کے چھوڑ دے گی۔ بڑا دل رکھو لیکن دماغ اس سے بھی بڑا رکھو۔ جذباتی فیصلے تمہیں نقصان پہنچائیں گے۔ ہوشیاری یہ ہے کہ جذبات پر قابو پاؤ اور ہمیشہ دماغ سے فیصلہ کرو۔Mrihsan 

خود کو قیمتی بنانے کے 4 پوائنٹ 


اگر کوئی تمہاری عزت نہیں کرتا اور لوگ تمہیں ہر جگہ نظر انداز (Ignore) کرتے ہیں، تو رونے دھونے کے بجائے بس ان چار پوائنٹس پر عمل کرو۔


پوائنٹ نمبر ایک: خود کو اتنا پاورفل بناو

خود کو اتنا طاقتور بنا لو کہ دنیا تمہیں Ignore نہ کر سکے۔ اگر تم خود اپنی Respect نہیں کرو گے تو دنیا بھی تمہیں Zero importance دے گی۔ کیونکہ سچ یہی ہے کہ تمہیں خود کو بدلنا پڑے گا، Grow کرنا پڑے گا، اپنے Comfort Zone کو توڑنا پڑے گا۔ ورنہ یہ دنیا تمہیں ایسے ہی گھسیٹتی رہے گی جیسے اب تک گھسیٹ رہی ہے۔


ہر صبح تمہارے پاس ایک موقع ہوتا ہے: یا تو وہی پرانی Life جیو یا پھر اٹھو اور خود کو ایک ایسے Level پر لے جاؤ جہاں لوگ صرف تم سے Inspiration لیں۔

People respect only the powerful version of you۔

تمہارے اندر جو ڈر بیٹھا ہے اسے توڑو۔ جو "نہیں ہو پائے گا" والی سوچ ہے اسے مارو اور خود سے کہو: Watch me۔


تمہیں سمجھنا پڑے گا کہ کوئی تمہیں seriously نہیں لے گا جب تک تم خود کو serious نہ لو۔

تم خود کے biggest supporter بنو۔

تمہارا competition کسی اور سے نہیں، صرف تم خود سے ہے۔


جہاں تمہیں ڈر لگتا ہے، جہاں تمہیں لگتا ہے کہ "میں شاید fail ہو جاؤں گا"، وہیں سے تم Legend بن سکتے ہو۔

خود کو اتنا valuable بناؤ کہ لوگ تمہیں miss کریں، تم سے ملنے کا wait کریں، اور تمہاری طرح بننے کی کوشش کریں۔


کامیابی تب ملے گی جب تم خود سے کہو گے:

"اب بس، اب game change کرنا ہے!"


یہ luck کا کھیل نہیں ہے، یہ mindset کا کھیل ہے۔

تم وہ fire ہو جو ابھی دھیرے دھیرے جل رہی ہے، لیکن اگر تم نے decision لے لیا، تو پوری دنیا کو روشن کر دو گے۔


پوائنٹ نمبر دو: اپنی value بڑھاؤ

دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں:

ایک وہ جو بھیڑ میں گم ہو جاتے ہیں، اور دوسرے وہ جو بھیڑ میں بھی الگ دکھتے ہیں۔

تمہیں خود کو اس دوسری category میں لانا ہے۔

اگر آج لوگ تمہیں seriously نہیں لیتے، تمہارے الفاظ کو نظر انداز کرتے ہیں، تمہارے خوابوں کا مذاق اڑاتے ہیں، تو اس کی وجہ تمہاری value کی کمی ہے۔

دنیا خودبخود تمہاری عزت نہیں کرے گی۔ تمہیں اپنی value خود بنانی پڑے گی۔


تمہاری محنت، تمہارا talent، تمہارا discipline — یہ سب تمہیں وہ بناتے ہیں جسے دنیا سلام کرتی ہے۔


یاد رکھو:

تمہاری value تمہارا look نہیں بناتا، نہ ہی تمہارا background یا خاندان، بلکہ تمہارے actions، results اور attitude سے تمہاری value بنتی ہے۔


کوئی بڑا کام کرو۔

کوئی ایسا skill سیکھو جو دنیا کو چاہیے۔

Extraordinary بننے کے لیے extra effort لگانا پڑے گا۔


جیسے موبائل کی قیمت اس کے features سے طے ہوتی ہے، ویسے ہی انسان کی قیمت اس کی قابلیت سے طے ہوتی ہے۔

تم کوئی سستی چیز نہیں ہو — تم ایک brand ہو۔

جب تک تم خود کو ثابت نہیں کرتے، لوگ تمہیں ignore کرتے رہیں گے۔

اپنی محنت سے انہیں مجبور کرو کہ وہ تمہاری value کو accept کریں۔


اور یاد رکھو:

تمہیں دنیا کو اپنی value سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے، بس اتنا کام کرو کہ دنیا خود کہے:

"یہ بندہ کمال ہے!"


پوائنٹ نمبر تین: اتنا نکھرو کہ جو آج تمہیں چھوڑ گئے، وہ پچھتائیں

دنیا ہمیشہ اسی کی قدر کرتی ہے جو خود کو ثابت کر دیتا ہے۔


جو آج تمہیں ignore کر رہے ہیں، جو تمہاری dreams پر ہنسے تھے — ان سے بدلہ لینے کا سب سے بہترین طریقہ ہے کہ خود کو اتنا بہتر بنا لو کہ وہ خود شرمندہ ہو جائیں۔

لڑائی کسی اور سے نہیں ہے، خود سے ہے۔

تمہارے اندر جو سستی، ڈر اور "میں نہیں کر سکتا" والی سوچ ہے، اسے مار دو۔

تمہارا future تمہارے ہاتھوں میں ہے۔

آج تم دوسروں کی stories دیکھ رہے ہو، کل دنیا تمہاری story سے inspire ہوگی۔


Level up so hard

کہ جو تمہیں چھوڑ گئے وہ خود کو کوسیں کہ "کیا بیوقوفی کر دی اسے چھوڑ کر!"۔


Real comeback

وہ ہے جب تم خود کو بدل کر سب کو حیران کر دو۔


یاد رکھو:

کوئی تمہیں کچھ prove کرنے کی ضرورت نہیں۔

بس خود کو آگ لگاؤ — ایسی آگ کہ پوری دنیا تمہیں notice کرے۔


جو result تم چاہتے ہو وہ صرف محنت سے ملے گا، رونے یا دوسروں کو الزام دینے سے نہیں۔


پوائنٹ نمبر چار: خود کو بدلنے کی شروعات خود سے کرنی ہوگی

زندگی کا سب سے بڑا سوال یہی ہے:

کیا تم خود کو بدلنے کے لیے تیار ہو؟


کیا تم اپنی پرانی عادتیں، پرانی سوچ، اور پرانے طریقے چھوڑ کر کچھ نیا شروع کر سکتے ہو؟


جب تک تم اپنے اندر سے نہیں بدلو گے، باہر کی دنیا کبھی تمہیں بدلنے نہیں دے گی۔

دوسروں سے امید رکھنا چھوڑ دو کہ وہ تمہارے لیے کچھ بدلیں گے۔

بدلنے کا کام صرف تم خود کر سکتے ہو۔


تمہیں اپنا routine خود set کرنا ہوگا۔

جب تم دل سے خود کو بدلنے کا ارادہ کرو گے، تبھی صحیح direction ملے گی۔


یاد رکھو:

"کل" کبھی نہیں آتا۔

یا تو آج سے بدلو یا کبھی نہیں۔


تصور کرو وہ دن جب Family functions میں وہ لوگ، جو کبھی تمہارا مذاق اڑاتے تھے، آج تمہیں Luxury car سے اترتے دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ تمہارے ماں باپ تم پر فخر کریں گے۔ 

وہ vibe, وہ feeling، وہ خوشی کسی جنت سے کم نہیں ہوگی۔

Success

صرف پیسوں کا نام نہیں ہے بھائی،

یہ وہ silent revenge ہے جو تم اپنی محنت سے لیتے ہو۔


آج جو درد ہے وہ کل تمہارا فخر بنے گا۔

آج کی محنت کل کی شان بنے گی۔

ہمت مت ہارنا۔

ایسا comeback کرنا کہ دنیا دیکھتی رہ جائے!

اور یاد رکھو:

اپنا خیال رکھنا۔

 اور خود کو ایسا بناؤ کہ خود پر فخر ہو!

Mrihsan 

postImage

سستی ختم کرنے کے 7 طریقے

​​آج میں آپ کو 7 پوائنٹس بتاؤں گا جن پر اگر آپ نے عمل کر لیا، تو 2026 میں Procrastination آپ کے دماغ کا دہی نہیں کر پائے گا۔


​1. چھوٹے قدموں سے شروع کریں (Small Steps)​پورے کام کو دیکھ کر ڈرنے کے بجائے اسے چھوٹے چھوٹے حصوں میں بانٹیں۔​مثال کے طور پر پوری کتاب پڑھنے کے بجائے سوچیں کہ صرف 5 Pages پڑھتا ہوں۔مجھے پوری ریپورٹ بنانی ہے کہ بجائے سوچئے ابھی صرف پہلا پیراگراف لکھتا ہوں​جب آپ چھوٹے چھوٹے Tasks کامیابی سے Complete کرتے ہیں، تو اس جیت سے دماغ کو Dopamine کا Reward ملتا ہے اور آپ کا آگے کا کام کرنے کو خود دل کرنے لگتا ہے۔
​2. 5-Minute Rule اپنائیں​اگر کسی کام کو کرنے کا دل نہیں کر رہا، تو خود سے کہیں کہ "صرف 5 Minutes کے لیے شروع کر کے دیکھتا ہوں"۔ کئی بار شروعات کے یہی 5 منٹ 50 منٹس میں بدل جاتے ہیں، کیونکہ زندگی میں سب سے مشکل کام صرف شروعات کرنا ہوتا ہے۔
​3. دھیان بھٹکانے والی چیزوں سے دوری (Eliminate Distractions)​کام کرتے وقت اپنے فون کو Silent رکھیں، Notifications بند کر دیں اور Social Media اکاؤنٹس کو Log Out کر دیں۔ ہر بار جب آپ کام چھوڑ کر Instagram کھولتے ہیں، تو واپس لوٹنے میں کبھی کبھی گھنٹوں لگ جاتے ہیں
​4. کام کے پیچھے کا "کیوں" یاد رکھیں (Find Your 'Why')​جب بھی کوئی کام بورنگ لگنے لگے تو خود سے پوچھیں: "میں یہ کام کر کیوں رہا ہوں؟" اگر آپ کا "کیوں" مضبوط ہے، تو "کیسے" خود بخود آسان ہو جاتا ہے۔​مثال کے طور پر میں یہ Presentation اس لیے بنا رہا ہوں تاکہ میری Promotion پکی ہو سکے"۔ جب 'Why' مضبوط ہو، تو Procrastination کی گنجائش بے حد کم ہوتی ہے۔
​5. اپنی ڈیڈ لائن خود طے کریں (Artificial Deadlines)​اگر کسی کام کی کوئی Deadline نہ ہو، تو دماغ سمجھتا ہے کہ ابھی بہت وقت ہے۔ اپنے لیے ایک فرضی ڈیڈ لائن بنائیں کہ: "اس کام کو اس تاریخ سے پہلے، اتنے بجے تک مجھے ہر حال میں ختم کرنا ہے"۔ اور یہ ڈیڈ لائن کسی دوست یا قریبی انسان کو بتا دیں تاکہ آپ کی Responsibility پکی ہو جائے۔
​6. پرفیکشن چھوڑیے پروگریس پکڑیے​بہت سے لوگ کام کو اس لیے ٹالتے رہتے ہیں کیونکہ وہ Perfect Moment کا انتظار کرتے ہیں۔ لیکن سچائی یہی ہے کہ پرفیکٹ مومنٹ کبھی نہیں آتا۔ کام ادھورا ہی سہی، جیسے بھی ہو، بس شروع کر دیں۔ یاد رکھیں، "شروع کرنا" "نہ کرنے" سے ہزار گنا بہتر ہے۔
​7. خود کو ملامت مت کریں (Forgive Your Past)​سب سے آخری اور اہم بات، خود کو دوشت کبھی مت دیجئے میرے دوستاگر آپ نے پہلے کبھی ٹالم ٹول کی ہے تو گلٹ مت رکھیںوہ عتید تھا پر آج نیا دن ہے نئی شروعات ہےیاد رکھئے ہر بار جب آپ آج شروع کرتے ہیں تو آپ کل سے بہتر بن جاتے ہیں​آخری فیصلہ آپ کا ہے!​ٹالم ٹول کی جڑ صرف دو چیزوں میں ہے: ڈر اور سستی۔ ڈر کو ہرانے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے—Action۔ کیونکہ جو آج کرے گا، وہی کل جیتے گا۔آخر میں آپ کو بتا دوںکہ پروکاسٹینیشن صرف ایک عادت ہے اور ہر عادت چھوڑی جا سکتی ہے اگر اسے چھوڑنے کے لیے پکا ارادہ صحیح پلیننگ اور کڑی محنت ہو​اب خود سے سوال کریں اور فیصلہ کریں کیا آپ خود کا Best Version بننا چاہتے ہیں؟​اگر جواب ہاں ہے، تو پھر آج سے ہی لگ جائیے اور پروکاسٹینیشن بند کریے ۔ جو کرنا ہے آج کریے، ابھی کریےاور یاد رکھنا، سب سے دکھ کی بات یہ ہوگی کہ تمہاری کامیابی کی کہانی لکھی جا سکتی تھی، لیکن تم نے سستی کی وجہ سے کبھی قلم اٹھایا ہی نہیں۔​اگر آج سے ہی ایکشن لینے کے لیے تیار ہو، تو ابھی Follow کرو تاکہ تم کامیابی کے اس سفر میں کبھی پیچھے نہ رہو۔ میں ہر موڑ پر تمہارے ساتھ ہوں!Mrihsan 

کامیاب لوگوں کی 10 طاقتور عادتیں:


بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ "میں عادت کا غلام ہوں"، میں رات کو وقت پر سونا چاہتا ہوں مگر Mobile use کرنے کی عادت سے مجبور ہوں۔میں آپ کو ایک سچ بتانا چاہتا ہوں: جس طرح ہم بری عادتوں کے غلام ہوتے ہیں، اگر ہم اچھی عادتیں اپنا لیں تو ہم اچھی عادتوں کے بھی غلام بن سکتے ہیں۔ اور یقین مانیے یہ اچھی عادتیں آپ کو بہت کچھ حاصل کروا سکتی ہیں۔اس تحریر میں ہم بات کریں گے ان 10 Habits کے بارے میں جو ہر کامیاب انسان اپنی زندگی میں فالو کرتا ہے۔ یہ عادتیں آپ کو زیرو سے ہیرو بنا سکتی ہیں اور جو بھی خواب آپ دیکھتے ہیں ان کو آسانی سے حقیقت بنا سکتی ہیں۔یہ 10 عادتیں کبھی مت بھولنا، کہیں نوٹ کر کے رکھنا اور آہستہ آہستہ اپنی زندگی میں شامل کرنا۔
پہلی عادت:صبح جلدی اٹھنے کی عادتدنیا کی سب سے Powerful Habit جو ہر کامیاب انسان میں ہوتی ہے وہ ہے Early Morning Alarm کی پہلی Bell پر اٹھ جانا۔جب آپ پہلی گھنٹی پر بستر چھوڑ دیتے ہیں اور دن کا آغاز جوش کے ساتھ کرتے ہیں تو پورا دن آپ کے قابو میں آتا ہے۔صبح جلدی اٹھنا مطلب ہے Extra Time, Extra Energy اور Extra Efforts، جو آپ کو ہمیشہ Extra Results دلائے گا۔
دوسری عادت:ہمیشہ کچھ نیا سیکھتے رہوچاہے وہ بزنس میں ایلون مسک ہو یا فٹ بال میں رونالڈو، ہر کامیاب انسان ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کرتا ہے۔نیا سیکھنے کا جذبہ ہی آپ کو اپنے فیلڈ کا بادشاہ بنائے گا۔
تیسری عادت:کم بولو اور زیادہ سنواللہ نے انسان کو دو کان اور ایک زبان دی ہے، تاکہ ہم سنیں زیادہ اور بولیں کم۔کم بولنے سے Energy کی بچت ہوتی ہے اور سوچنے کی طاقت بڑھتی ہے۔
چوتھی عادت:لوگوں کو "نہیں" کہنا سیکھوہم کوئی Puppet نہیں ہیں کہ ہر بات پر "جی ہاں" کہتے رہیں۔اگر کوئی چیز آپ کے خوابوں کے راستے میں رکاوٹ بن رہا ہے تو اسے صاف انکار کر دو۔نہیں کہنا خود پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
پانچویں عادت:Risks لینے کی عادت ڈالیںدنیا کا سب سے بڑا Risk ہے کہ آپ کوئی Risk نہ لیں۔بغیر Risks لیے کامیابی کا خواب صرف خواب ہی رہ جائے گا۔خطرہ لینے سے کبھی پچھتاوا نہیں ہوتا، لیکن خطرہ نہ لینے کا پچھتاوا عمر بھر ستاتا ہے۔
چھٹی عادت:اپنے آپ کو سمجھنا سیکھودن میں کم از کم 10 منٹ خود کے ساتھ خاموشی میں گزارو۔اپنے دل کی سنو، اپنے ماضی کی غلطیوں کو دیکھو اور اپنے مستقبل کا پلان بناؤ۔ جو انسان خود کو نہیں سمجھ سکتا، وہ دنیا کو کیا سمجھے گا۔
ساتویں عادت:فیصلہ لینا سیکھوجو لوگ فیصلے نہیں لیتے، وہ ہمیشہ پچھتاوے میں جیتے ہیں۔صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لینا اور اس پر فوراً عمل کرنا ہی کامیاب مرد کی نشانی ہے۔
آٹھویں عادت:وقت کو صحیح استعمال کرنا سیکھووقت ایک ایسی چیز ہے جو ہر پل کم ہو رہا ہے۔جو time کو Manage کرتا ہے وہ زندگی کو Manage کرتا ہے۔
نویں عادت:فضول چیزوں سے دور رہوموبائل کی فالتو نوٹیفکیشنز، بے مقصد گروپس، سوشل میڈیا پر سکرولنگ اور غیر ضروری بحثوں کو چھوڑ دو۔زندگی میں صرف انہی چیزوں پر دھیان دو جو آپ کے گول (Goal) کو سپورٹ کرتی ہیں۔
دسویں عادت:کماؤ، بچاؤ، Invest کروپیسا محنت سے کماتے ہو تو فضول خرچی مت کرو۔جو چیزیں فوراً خریدنے کا دل کرے، اس کو 10 دن انتظار دو۔انویسٹمنٹ سے کمائی ہوئی کمائی سے اپنے اخراجات نکالو، تب جا کر Financial Freedom حاصل ہوگی۔
اگر آپ واقعی ان Habits کو اپنانے کے لیے تیار ہو تو Comment میں لکھو: "I am ready"یاد رکھو، میں تمہارے ساتھ ہوں ہر Situation میں۔اگر کوئی سوال ہو تو Comment کر کے پوچھ سکتے ہو۔
کمزور مرد کی 10 غلطیاں
اور وہ آخری جال، جس میں آج کا نوجوان خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہے۔
اگر تم ان میں سے کوئی کام کر رہے ہو تو میں تمہیں جج کرنے نہیں آیا، بلکہ نیند سے جگانے آیا ہوں۔ کوئی بھی شخص پیدا ائشی طور پر کمزور نہیں ہوتا، بلکہ وہ اپنے روزمرہ کے ان خاموش کاموں کی وجہ سے اندر سے کھوکھلا ہو جاتا ہے جن پر عام طور پر دھیان ہی نہیں جاتا۔ یہ عادتیں مرد کے اعتماد، جوش اور عزتِ نفس کو خاموشی سے ختم کر دیتی ہیں۔ اگر آپ واقعی دکھاوے سے ہٹ کر اندر سے ایک مضبوط اور بااصول انسان بننا چاہتے ہیں، تو لاشعوری طور پر کی جانے والی ان 10 بڑی غلطیوں کو سمجھنا بہت ضروری ہے:
۱۔ ذمہ داری سے بھاگنا (Blame Game)
وہ اپنی ہر ناکامی کا ذمہ دار دوسروں کو ٹھہراتا ہے۔ نوکری نہیں ملی تو حکومت خراب ہے، بزنس فیل ہوا تو پارٹنر چور تھا، اور اگر زندگی برباد ہو رہی ہے تو قسمت خراب ہے۔کمزور مرد بہانے بناتا ہے جبکہ ایک مضبوط مرد اپنی زندگی، اپنے فیصلوں اور اپنی غلطیوں کی پوری ذمہ داری خود لیتا ہے۔ ذمہ داری ہی مردانگی کی پہلی سیڑھی ہے۔
۲۔ لوگوں سے تصدیق مانگنا (Seeking Validation)
اس کی پوری زندگی دوسروں کے "لائکس" اور تعریفوں پر چلتی ہے۔ وہ ہر وقت عورتوں کی توجہ اور لوگوں سے منظوری (Approval) حاصل کرنے کی بھیک مانگتا رہتا ہے۔کمزور مرد کی اپنی کوئی ویلیو نہیں ہوتی، اس کی قیمت لوگوں کی رائے طے کرتی ہے۔ ایک اصل مرد اپنی قدر خود جانتا ہے، وہ سستی توجہ کے لیے اپنے اصولوں کا سودا نہیں کرتا۔
۳۔ خود سے کیے وعدے توڑنا (Fake Promises)
وہ ہر روز خود سے کہتا ہے "اگلے مہینے سے پکا شروع کروں گا" لیکن ایک ہفتہ بھی اپنی بات پر ٹک نہیں پاتا۔ وہ خود سے روزانہ جھوٹ بولتا ہے۔جب تم خود سے کیا ہوا وعدہ توڑتے ہو، تو تم اپنے ہی دماغ کی نظروں میں گر جاتے ہو۔ سچے مرد کی زبان ہی اس کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتی ہے، چاہے کوئی دیکھ رہا ہو یا نہیں، وہ اپنا وعدہ پورا کرتا ہے۔
۴۔ پیٹھ پیچھے باتیں کرنا (Passive Aggressive)
اس میں اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ کسی کے منہ پر سچی بات کر سکے۔ وہ سامنے تو بہت میٹھا بنے گا، لیکن پیٹھ پیچھے طعنے دے گا، شکایتیں کرے گا اور نفرت پھیلائے گا۔یہ بزدلی کی سب سے بڑی نشانی ہے۔ ایک مضبوط مرد منافقت نہیں کرتا، وہ جو بھی بولتا ہے، صاف، سیدھا اور عزت کے دائرے میں رہ کر سامنے بولتا ہے۔
۵۔ جذبات کا غلام بننا (Emotional Drama)
وہ اپنے موڈ (Mood) کا غلام ہوتا ہے۔ ذرا سی بات پر غصے سے پھٹ پڑنا، روٹین چھوڑ دینا، یا اندر ہی اندر گھٹتے رہنا اس کی عادت ہوتی ہے۔ اس کا اپنے دماغ پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا۔طاقت کا مطلب یہ نہیں کہ تم پتھر بن جاؤ، بلکہ طاقت یہ ہے کہ حالات جتنے بھی خراب ہوں، تم اپنے ردِعمل (Reaction) پر قابو رکھنا سیکھو۔ جذبات پر قابو ہی اصل مرد کی پہچان ہے۔
۶۔ ماضی کا رونا رونا (Past Traumas)"میرے ساتھ بچپن میں یہ ہوا تھا"، "میرے حالات ایسے تھے"، مجھے موقع نہیں ملا وہ اپنے ماضی کے زخموں کو کچھ نہ کرنے کا لائسنس بنا لیتا ہے۔کمزور مرد ماضی کے اندھیرے میں ہی جینا پسند کرتا ہے کیونکہ وہاں محنت نہیں کرنی پڑتی۔ ایک سچا مرد اپنے درد کو تسلیم کرتا ہے، مگر اسے بہانہ نہیں بناتا، بلکہ اس درد کو اپنی کامیابی کا ایندھن بنا لیتا ہے۔
۷۔ ری ایکٹو لائف جینا (Reactive State)
صبح آنکھ کھلتے ہی سب سے پہلے فون اٹھانا، گھنٹوں انسٹاگرام یا ٹک ٹاک اسکرول (Scroll) کرنا، اور دوسروں کی زندگی دیکھ کر جلنا۔ اس کا اپنے دن پر کوئی کنٹرول نہیں ہوتا۔وہ حالات کی لہر کے ساتھ بس بہتا چلا جا رہا ہے۔ نہ کوئی مقصد ہے، نہ کوئی پلان۔ مضبوط مرد ایک مشن کے ساتھ اٹھتا ہے، وہ دنیا کو خود پر اثر انداز ہونے نہیں دیتا، بلکہ خود دنیا پر اثر ڈالتا ہے۔
۸۔ سستی خوشیوں کا نشہ (Instant Gratification)
جنک فوڈ، فحش مواد (Porn)، سارا دن ویڈیو گیمز، اور موبائل اسکرین۔ وہ ہر اس سستی اور عارضی خوشی کے پیچھے بھاگتا ہے جو اسے محنت اور تکلیف سے دور رکھے۔جتنا زیادہ تم ان سستی راحتوں کے عادی بنو گے، تمہارا دماغ اتنا ہی بیکار ہوتا جائے گا۔ ایک مضبوط مرد عارضی لذت کی قربانی دیتا ہے اور اس تکلیف کا سامنا کرتا ہے جو اسے آگے بڑھاتی ہے۔
۹۔ باتیں زیادہ، عمل کم (All Talk, No Action)
وہ محفلوں میں بیٹھ کر بڑے بڑے منصوبے سنائے گا، "میں یہ کرنے والا ہوں"، "میں وہ پھاڑ دوں گا"—لیکن جب عمل کرنے کی باری آئے گی تو وہ غائب ہوگا۔ وہ صرف باتوں سے خود کو مطمئن کرتا ہے۔کمزور مرد اپنے خوابوں کا ڈھنڈورا پیٹتا ہے تاکہ لوگ اسے بڑا سمجھیں۔ مضبوط مرد خاموشی سے اندھیرے میں محنت کرتا ہے اور اس کے نتائج خود بولتے ہیں۔
۱۰۔ بدلنے سے انکار کرنا (Refusing to Change)
یہ سب سے خطرناک کمزوری ہے۔ وہ اپنی کمزوریوں کے بہانے بناتا ہے"میں تو ایسا ہی ہوں، جس کو پسند ہے رہے ورنہ جائے"۔ وہ اپنی انا (Ego) کے چکر میں خود کو بہتر کرنے کا دروازہ بند کر دیتا ہے۔کمزور مرد اپنی کمفرٹ زون (Comfort Zone) کا قیدی ہوتا ہے کیونکہ بدلنے کے لیے خود کو توڑنا پڑتا ہے اور بڑھنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔ لیکن یاد رکھو، جہاں آرام ہے، وہاں عظمت دم توڑ دیتی ہے۔
اگر ان 10 پوائنٹس کو پڑھتے ہوئے تمہارے دل پر چوٹ لگی ہے اور تمہیں اپنی کوئی جھلک نظر آئی ہے—تو مبارک ہو! اس کا مطلب ہے کہ تم اب بھی اندر سے زندہ ہو اور اپنے ساتھ سچے ہو۔یہ وقت شرمندہ ہونے کا نہیں ہے، بلکہ اپنے لاشعور کو بیدار کرنے کا ہے۔ جب تک تم آئینے میں کھڑے ہو کر اپنے سچ کا سامنا نہیں کرو گے، تبدیلی کبھی نہیں آئے گی۔ تمہیں ایک رات میں پرفیکٹ (Perfect) نہیں بننا، بس آج سے خود سے جھوٹ بولنا بند کرنا ہے۔
اب فیصلہ تمہارا ہے... کیا تم اسی کمزوری کے جال میں رہنا چاہتے ہو ، یا آج ہی اس کمزوری کو کاٹ کر وہ مرد بننا چاہتے ہو جس کی عزت دنیا بعد میں کرے، پہلے تم خود آئینے میں کھڑے ہو کر سکو؟

Eid ul Adha Mubarak to You and Your Family! 🌙✨/

وقت کی تنظیم (Time Management): کیا آپ دن گزار رہے ہیں یا دن آپ کو گزار رہا ہے؟


دنیا میں ایک ایسی عجیب چیز ہے جو امیر کے پاس بھی اتنی ہی ہے جتنی ایک غریب کے پاس۔ ایک بڑے بزنس مین کو بھی دن میں وہی 24 گھنٹے ملتے ہیں اور ایک عام مزدور کو بھی۔ لیکن ایسا کیوں ہے کہ کچھ لوگ ان ہی گھنٹوں میں تاریخ بدل دیتے ہیں، اور کچھ لوگ بس صبح سے شام تک پریشان رہتے ہیں؟ہم میں سے اکثر لوگ دن بھر اتنے مصروف (Busy) رہتے ہیں کہ سانس لینا کا وقت نہیں ملتا، مگر رات کو جب بستر پر لیٹتے ہیں تو دل اندر سے روتا ہے کہ "آج میں نے کچھ خاص نہیں کیا"۔ آپ تھکتے بھی ہیں، دوڑتے بھی ہیں، مگر سکون غائب ہوتا ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کی زندگی کا وہ کون سا چور ہے جو روزانہ آپ سے آپ کی سب سے قیمتی چیز چھین رہا ہے اور آپ کو خبر تک نہیں؟ آئیے اس کا پتہ لگاتے ہیں۔1۔ مصروف ہونا بمقابلہ پروڈکٹیو ہونا (Busy vs Productive)مصروف ہونا دنیا کا سب سے آسان کام ہے۔ آپ موبائل اٹھاتے ہیں…سکرول کرتے ہیں اورنوٹیفیکیشنز دیکھتے ہیں…اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا دن گزر جاتا ہے۔کامیاب لوگ زیادہ مصروف نہیں ہوتے، وہ منظم (Organized) ہوتے ہیں۔ وہ وہ کام کرتے ہیں جو ان کی زندگی کو سچ مچ بدل سکتے ہیں۔کیا آپ سچ میں اپنے خوابوں کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ یا صرف mobile screen کے سامنے اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں؟


2۔ سب سے اہم کام پہلے (Priorities)


اگر آپ کے لیے زندگی میں ہر کام ضروری ہے، تو یقین مانیں آپ کے لیے کوئی بھی کام ضروری نہیں ہے۔ بہت سے لوگ چھوٹے چھوٹے کاموں کو اپنے سر پر سوار کر لیتے ہیں، نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جو اصل اور بڑے کام ہوتے ہیں وہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔صبح اٹھ کر خود سے ایک سوال پوچھیں: "آج میرے لیے سب سے اہم کام کیا ہے؟" اسے پہلے مکمل کریں، باقی سب کچھ بعد میں۔


3۔ توجہ کا بکھراؤ: آپ کا اصل قاتل (Distraction)
آج کے دور میں ہمارا مسئلہ یہ نہیں ہے کہ ہمارے پاس وقت کم ہے، بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ ہماری توجہ بکھر چکی ہے۔ موبائل کی ایک گھنٹی بجتی ہے اور ہم اپنے راستے سے بھٹک جاتے ہیں۔جب تک آپ اپنی توجہ (Focus) کو واپس قابو میں نہیں لائیں گے، ایک چھوٹا سا کام بھی آپ کا پورا دن کھا جائے گا۔وہ موبائل جو آپ کی جیب میں ہے، وہ آپ کا سب سے بڑا ملازم بھی بن سکتا ہے اور آپ کا سب سے ظالم آقا بھی۔ 
4۔ "نہ" کہنے کی طاقت (Saying No)
بہت سے لوگ وقت کی کمی کا رونا اس لیے روتے ہیں کیونکہ وہ کسی کو "ناں" نہیں کہہ پاتے۔ وہ ہر دوست کے ساتھ گھومنے نکل جاتے ہیں اور دوسروں کی خوشی کے لیے اپنی زندگی کا وقت گنوا دیتے ہیں۔جو انسان ضرورت کے وقت "نہیں" کہنا نہیں جانتا، وہ کبھی اپنے وقت کا مالک نہیں بن سکتا۔جس دن آپ نے ایک خاص جگہ پر "نہ" کہنا سیکھ لیا، اس دن آپ کا روزانہ کا ایک گھنٹہ مفت میں بچ جائے گا۔ 
سچ یہ ہے کہ وقت صرف گھڑی کی سوئیوں کا نام نہیں ہے، یہ آپ کی زندگی کی سانسیں ہیں۔ جو وقت کو ضائع کر رہا ہے، وہ اصل میں خود کو آہستہ آہستہ ختم کر رہا ہے۔ذرا خود سے پوچھیں:آپ کا زیادہ وقت mobile scrolling میں جا رہا ہے…یا غیر ضروری دوستوں میں ضائع ہو رہا ہے؟اور اگر آپ روزانہ صرف ایک گھنٹہ بھی بچا لیں، تو آپ اپنی زندگی میں کیا کچھ بدل سکتے ہیں؟ ذرا سوچیں، کہیں ایسا تو نہیںکہ آپ کی منزل آپ کا انتظار کر رہی ہو…اور آپ بے مقصد scrolling میں اپنا وقت کھو رہے ہوں؟
postImage