userPic

Faisal saleh hayat

Saleh

لاکھوں کروڑوں درودو سلام اپ پر اور اپ کی ال پر

15
Posts
8
Followers
2
Following

اپ دوسروں کی مدد کریں 
یہ جانتے ہوۓ کہ وہ اپ کی مدد نہیں کر سکتے۔

اپ کی کامیابی کا فیصلہ 
اخری سانسں پر ہو گا۔

کچھ اپنے بارے۔  لاکھوں کروڑوں درود سلام  محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اور اپ کی ال پر۔

زندگی اللہ کی دی ہوئ نعمت ہے اور اس نعمت سے ہمیں بھر پور فاۂدہ اٹھانا چاہے اور اپنے رب کریم کا ہر حال میں شکر گزار ہونا چاہے۔ہمیں طرح طرح کے کھانے پینے کی چیزوں سے و نوازا گیا۔اب ہمیں یہ سوچنا ہے کہ ہمیں کس طرح اور کیوں کھانا چایے میں اپ کی توجہ اجکل کے انسان کی خوراک اور صحت کی طرح کرانا چاہو گا کیونکہ یہ ہمارا ایک اہم نقطہ بن گیا کہ اجکل کے دور میں ہر بندہ اپنی صحت کو لے کر پریشان حال ہے کیونکہ اسے مختلف بیماریوں نے جھکڑا ہوا ہے بلکہ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ہر بندہ کسی نہ کسی میڈیسن پر زندگی گزار رہا ہے۔لیکن کبھی اپنی خوراک جو وہ کھاتا ہے اس کے بارے میں نہيں سوچتا نہ ہی اس پر دھیان دیتا ہے کہ اللہ کی اس دی ہوئ نعمت کو کیسے گزارنا ہے اج ہم جو بھی کھاتے ہیں ہر کھانے کو اخری سمجھ کر کھاتے ہیں کہ اس کے بعد شاید نہ ملے۔حالانکہ ٩٠ فیصد بیماریاں غلط کھانوں سے پیدا ہوتی ہیں۔اور ہم اپنی زندگی میں شاید اتنے مصروف ہے کہ سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بھی مطالعہ نہیں کرتے۔بس ہر بیماری کو اللہ کی رضا سمجھ کر گلے لگا لیتے ہیں۔اور ہم اپنے کھانوں پر توجہ دیں تو بہت سی بیماریوں پر کنٹرول رکھ سکتے ہیں۔جب ہم اپنے کھانوں کو کنٹرول کرنا سیکھ جاۓ گے تو ہمیں اپنی جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ عبادت میں بھی خشوع و خضوع قاۂم رکھ سکتے ہیں۔لہزا ہمیں خود اور انے والی نسلوں کی کھانوں پر تربیت کرنی ہوگی تاکہ ہم ایک مضبوط معاشرہ بن سکیں۔

شاید کہ اتر جاۓ میری یہ بات اپ کے دل میں۔

میرے مطابق اپ کی کوئ بھی تکلیف بیماری،دکھ
اپ کے رشتوں کو پہچاننے کا خالص طریقہ ہے۔

میں رب کی عبادت نہ جنت کے شوق سے کرتا ہوں نہ بخشوانے کے شوق سے میں عبادت فقط دیدار مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور رب کے دیدار کے لیے کرتا ہوں۔

میرے مطابق رب کے فضل کا انتظار کرنے کے بجاۓ

رب کے فضل کو تلاش کیا جاۓ

کوئ ہماری خاموشی کا بھی مستحق نہیں ہوتا 

اور ہم اسے احساسات کے قصے سنا رہے ہوتے۔

میرے مطابق کوئ شخص اپنے اپ سے پیار کر کے خوش نہیں رہ سکتا۔دوسروں کے لیے اپنی زندگیاں وقف کریں ان کے غموں کو خوشیوں کو ہمدردیوں کو سمینٹے تاکہ اللہ بھی راضی اور اپنی خوشیوں کی بھی انتہاء ہوں۔

جو اپ کے ساتھ بیٹھ کر رو نہیں سکتا۔وہ کبھی اپ کا مخلص دوست نہیں ہے۔

دنیا کے کسی عہدے ،شخصیت،شان حتی کہ کسی بھی چیز کو موت سےضرب دو گے تو وہ صفر ہو جاۓ گی۔