Live Audio

ضرورتِ رشتہ

نام: رانا زید منور

ذات: رانا

پیشہ: موچی

عمر: 35 سال

شہر: فیصل آباد

کسی بھی ذات کی لڑکی ہو، میں شادی کے لیے تیار ہوں۔بس ہاں کر کے بعد میں انکار نہ کرنا۔پہلے بھی بہت لوگ انکار کر چکے ہیں۔

postImage

🌳  درخت زندگی ہیں🌳

درخت اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہیں۔ یہ ہمیں آکسیجن فراہم کرتے ہیں، ماحول کو صاف رکھتے ہیں، گرمی کی شدت کم کرتے ہیں اور بارشوں کے نظام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ درخت نہ صرف انسانوں بلکہ پرندوں اور دیگر جانوروں کے لیے بھی پناہ گاہ ہیں۔اگر ہم آج ایک درخت لگائیں تو آنے والی نسلوں کو صاف ہوا، بہتر ماحول اور خوبصورت زمین کا تحفہ دے سکتے ہیں۔ یہی وہ تحفہ ہے جو ہماری نشانی نسل در نسل منتقل ہو سکتی ہے ایک درخت کاٹنے سے پہلے یہ سوچنا چاہیے کہ اسے بڑا ہونے میں کئی سال لگتے ہیں، جبکہ لگانے میں صرف چند منٹ۔🌱 آئیے عہد کریں کہ ہر شخص کم از کم ایک درخت ضرور لگائے گا اور اس کی حفاظت بھی کرے گا۔"جو شخص ایک درخت لگاتا ہے، وہ دراصل زندگی کو فروغ دیتا /ہے۔"#درخت_لگائیں_زندگی_بچائیں#GreenPakistan#PlantATree#SaveEnvironment#TreeLover 

یہ 8 کڑوے سچ ہمیشہ یاد رکھیں


​1- خواہشات پر قابو (Control Desires):


انسان کی سب سے بڑی آزمائش اس کی خواہشات ہیں۔ ایک پوری ہوتی ہے تو دوسری پیدا ہو جاتی ہے اور یہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ ذہنی سکون کو برباد کر دیتا ہے۔ یاد رکھو بھائی، سکون باہر سے نہیں بلکہ اندر سے آتا ہے۔ قناعت صرف غربت کا علاج نہیں بلکہ یہ روح کی آزادی بھی ہے۔ (ہر وہ شخص جو خواہشات پر قابو پا لے، وہ زندگی کے مشکل ترین حالات میں بھی پرسکون رہتا ہے)۔


​2- تقدیر کو قبول کرنا (Accept Fate):


زندگی میں بے شمار چیزیں ہمارے اختیار سے باہر ہوتی ہیں۔ حادثات، دوسروں کا رویہ، معاشرتی حالات، بیماری یا نقصان—ان پر ہمارا کنٹرول نہیں، لیکن ان کے بارے میں ہمارا ردِعمل ہمارے اختیار میں ہے۔ جس چیز پر قابو نہ ہو اسے شکوہ کیے بغیر قبول کر لینا ہی دانش مندی ہے۔ (جب تم تقدیر سے لڑنے کے بجائے اس سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہو، تو زندگی میں اطمینان بڑھ جاتا ہے)۔


​3- لمحہ موجود میں جینا (Live in the Present):


انسان اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ماضی اور مستقبل میں کھو دیتا ہے، حالانکہ اس کے پاس صرف یہ لمحہ موجود ہے۔ اپنی توانائی وہاں خرچ کرو جہاں تم کچھ کر سکتے ہو، اور وہ ہے یہ موجودہ لمحہ۔ ماضی کی غلطیاں قابو میں نہیں اور مستقبل کا خوف محض ایک وہم ہے، لیکن حال تمہارے ہاتھ میں ہے۔ (جو شخص حال کو گلے لگاتا ہے، وہی زندگی کے اصل لطف سے مستفید ہوتا ہے)۔


​4- ہمدردی (Show Empathy):


انسان اکیلا نہیں رہ سکتا، ہم سب ایک دوسرے سے جڑے ہیں۔ یہ زندگی ہمیں دوسروں کے ساتھ نرمی برتنے کی ترغیب دیتی ہے۔ دوسروں کی کامیابی پر خوش ہونا اور ان کے دکھ کو محسوس کرنا ہی اصل انسانیت ہے۔ (نرمی اور انصاف معاشرے میں ایسا توازن پیدا کرتے ہیں جس سے زندگی پرسکون ہو جاتی ہے)۔


​5- خود پر حکومت (Self-Mastery):


اصل طاقت وہ نہیں جو کسی کے پاس مال و دولت کی شکل میں ہو، بلکہ طاقتور وہ ہے جو اپنے غصے، حسد اور خوف پر قابو پا لے۔ اگر تم اپنے ذہن پر قابو پا لو تو کوئی تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اندرونی حکمرانی ہی سب سے بڑی حکومت ہے۔ (اصل بادشاہت دوسروں پر حکومت کرنے میں نہیں، بلکہ اپنی ذات پر قابو پانے میں ہے)۔


​6- ہمت اور برداشت (Courage & Patience):


زندگی کی مشکلات کو دشمن سمجھنے کے بجائے استاد سمجھو۔ ناکامیاں اور حادثات ہماری شخصیت کو نکھارتے ہیں اور ہمیں صبر سکھاتے ہیں۔ جو شخص ان حالات میں ہمت نہیں ہارتا، اسے اچھے نتائج ملتے ہیں۔ (یہ کٹھن رویہ انسان کو نفسیاتی طور پر مضبوط بناتا ہے اور اسے استقامت سے نوازتا ہے)۔


​7- خود احتسابی (Self-Reflection):


روز اپنی ذات کا محاسبہ کرنا انسان کو مسلسل بہتر بناتا رہتا ہے۔ دن کے اختتام پر اکیلے بیٹھ کر سوچو کہ آج میں نے کہاں اچھا عمل کیا اور کہاں غلطی۔ اچھی چیزوں پر شکر ادا کرنا اور غلطیوں کو سدھارنا تمہیں ایک بہترین لیڈر بنائے گا۔ (یہ عمل دوسروں کو بدلنے کے بجائے خود کو بدلنے پر زور دیتا ہے)۔


​8- اصل آزادی (True Freedom):


آزادی کا مطلب صرف بیرونی پابندیوں سے نجات نہیں ہے۔ اصل آزادی تب ملتی ہے جب تم اپنے خوف، لالچ اور غصے سے آزاد ہو جاؤ۔ جو شخص اپنے جذبات اور خواہشات کو قابو میں رکھ لیتا ہے وہ کسی بھی بیرونی دباؤ کا غلام نہیں رہتا۔ (یہ اندرونی آزادی ہی انسان کو بے خوف، باوقار اور خوددار بناتی ہے)۔

دنیا بھرپور ترقی کر چکی ہے اور آج کے انسان کے پاس آرام و راحت کی ہر سہولت موجود ہے، لیکن اس کے باوجود وہ پرسکون نہیں ہے۔ ہمیں یہ حقیقت تسلیم کر لینی چاہیے کہ اطمینان و سکون مادی ترقی یا سوشل میڈیا کے کمنٹس اور لائکس میں نہیں مل سکتا۔ یہ تب ہی ممکن ہے جب تم اپنی ذات پر حکومت کرنا سیکھ جاؤ گے۔

#Mrihsan

دنیا نے ٹیکنالوجی کی آڑ میں اپنی تباہی کے تمام اسباب پیدا کر لیے ہیں

Salam to everyone

I'm new here

Never return to a table where your absence brought peace, and your presence broughtdiscomfort. That seat was never meant for you.

ہم مرتے نہیں ہیں 

بلکہ رپوش ہو جاتے ہیں ـ

کیا اپ جانتے ہیں کہ ہمارے والدین کا خون ہماری رگوں میں دوڑ رہا ہے ـ جو ہمیں زندہ رکھے ہوئے ہےـ اب اگر والدین فوت ہو گئے ہیں تو وہ تو اس دنیا سے چلے گئے ہیں لیکن ہم ان کی خون کی صورت میں اب بھی زندہ ہیں ـ اسی طرح جب ہم نے مر جانا ہے تو ہمارے خون نے ہماری اولاد میں منتقل ہو جانا ہے اور زندہ رہنا ہے ـ تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انسان مرتے نہیں ہیں بلکہ صرف صورتیں مرتی ہیں ـ اصل باقی رہتا ہے جو ں صدیوں ںسے چلتا ا رہا ہے اور صدیوں تک چلتا رہنا ہےـ

بلوغت کے سوالنوجوانی سوالوں کی عمر ہے۔ جسم بدلتا ہے، آواز میں بھاری پن آتا ہے، جذبات بےقابو ہوتے ہیں، اور ذہن میں ایسے سوال جنم لیتے ہیں جن کا نام لینا بھی مشکل محسوس ہوتا ہے۔ یہی وہ مرحلہ ہے جہاں خاموشی سب سے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہے، کیونکہ سوال اگر جواب نہ پائیں تو وسوسہ بن جاتے ہیں۔
اکثر نوجوان یہ سوچتے ہیں کہ ان کے جسم میں ہونے والی تبدیلیاں صرف ان کے ساتھ ہی ہو رہی ہیں۔ پسینہ زیادہ آنا، جنسی خواہش (Sexual Desire) کا اُبھرنا، رات کے وقت انزال (Nightfall / Nocturnal Emission) یا ماہواری کا آغاز—یہ سب قدرتی عمل ہیں، بیماری نہیں۔ لاعلمی انہیں خوف اور شرمندگی میں مبتلا کر دیتی ہے۔
بہت سے لڑکے پوچھتے ہیں کہ بار بار جنسی خیالات آنا کیا کمزوری ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ بلوغت کے بعد ہارمونز، خاص طور پر ٹیسٹوسٹیرون (Testosterone)، ذہن اور جسم دونوں پر اثر ڈالتے ہیں۔ خیالات کا آنا فطری ہے، مسئلہ تب بنتا ہے جب انسان خود پر قابو کھو دے۔کسی غلط سرگرمی میں مصروف ھو جاے
لڑکیاں اکثر یہ سوال دل میں دبائے رکھتی ہیں کہ ماہواری کے دوران موڈ کیوں بدل جاتا ہے، غصہ یا اداسی کیوں بڑھ جاتی ہے؟ اس کی وجہ ہارمونل تبدیلیاں، خاص طور پر ایسٹروجن (Estrogen) اور پروجیسٹرون (Progesterone) میں اتار چڑھاؤ ہے۔ یہ کمزوری نہیں، جسم کا ایک سائنسی ردعمل ہے۔۔کچھ نوجوان جنسی کشش (Sexual Attraction) کے بارے میں پریشان ہوتے ہیں—کسی کی طرف جلد مائل ہو جانا، بار بار سوچنا، یا توجہ بٹ جانا۔ یہ عمر کا حصہ ہے، مگر یہ سیکھنا ضروری ہے کہ ہر خواہش پر عمل لازم نہیں، اور ہر جذبہ فیصلے کا حق دار نہیں ہوتا۔
ایک اور سوال جس پر نوجوان کھل کر بات نہیں کر پاتے، وہ جنسی کارکردگی اور مستقبل کی ازدواجی زندگی کا خوف ہے۔ یہ خوف زیادہ تر افواہوں، فلموں اور غلط معلومات سے پیدا ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ صحت، اعتماد اور جذباتی تعلق مل کر تعلق کو معنی دیتے ہیں، نہ کہ کسی تصوراتی معیار پر پورا اترنا۔
نوجوانوں کے ذہن میں رضامندی (Consent) کا تصور بھی واضح ہونا چاہیے۔ کسی بھی قسم کا جسمانی یا جذباتی تعلق دونوں کی مرضی اور شعور کے بغیر درست نہیں۔ یہ سیکھنا احترام، خودداری اور انسانی وقار کا حصہ ہے، نہ کہ محض ایک اصطلاح۔
والدین اور اساتذہ کا کردار یہاں سب سے اہم ہو جاتا ہے۔ جب سوال پوچھنے پر ڈانٹ ملے، تو نوجوان جواب انٹرنیٹ یا دوستوں سے ڈھونڈتا ہے—جہاں سچ کم اور گمراہی زیادہ ہوتی ہے۔ اعتماد کا رشتہ ہی درست رہنمائی کی بنیاد ہے۔
نوجوانی میں جنسی سوالات کا ہونا بگاڑ نہیں، بلکہ فطرت کی آواز ہے۔ ان سوالوں کو سمجھداری، علم اور توازن کے ساتھ سنبھالا جائے تو یہی نوجوان ذمہ دار، باشعور اور متوازن بالغ بنتے ہیں۔
خاموشی سوال ختم نہیں کرتی، انہیں خطرناک بنا دیتی ہے۔ جواب دینا تربیت ہے، بے راہ روی نہیں۔
__مشعل سلطان
Ssd.

​۳. دوستانہ اور کھلا ماحول (Open Communication)

  • خوف کا خاتمہ: بچے کے دل میں پڑھائی یا رزلٹ کا ایسا خوف نہیں ہونا چاہئے کہ وہ اپنی ناکامی یا کمزوری آپ سے چھپانے لگے۔ اس کے ساتھ ایسا دوستانہ رشتہ رکھیں کہ وہ بلا جھجک اپنی تعلیمی مشکلات آپ کے سامنے رکھ سکے۔
  • غلطیوں کو قبول کرنا: بچے کو یہ احساس دلائیں کہ غلطیاں سیکھنے کا ایک حصہ ہیں۔ اگر کسی ٹیسٹ میں نمبر کم آئے ہیں، تو پیار سے بیٹھ کر وجہ معلوم کریں اور اگلی بار بہتر کرنے کی حکمتِ عملی بنائیں۔

مرد کو اللہ تعالی نے جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط بنایا ہےـ چنانچہ لڑکوں کو میٹرک کے بعد لازما کوئی جاب کرنی چاہیےـ کیونکہ مرد کی یہ والی عمر میٹرک کے بعد والی عمر پریکٹیکل زندگی کی دوڑ میں شامل ہونے کی عمر ہوتی ہے یہ وہ عمر ہوتی ہے جس میں انسان کو زندگی کے دھکے کھانے چاہیے، لوگوں کے رویے برداشت کرنے چاہیے، ذمہ داریاں اٹھانی چاہیے، سیلز سیکھنے چاہیے، کاروبار سمجھنا چاہیے ،پریشر برداشت کرنا چاہیے اور حقیقی دنیا کی تلخ حقیقتوں سے واسطہ پڑناچاہیے اس سے ہی ایک مرد مضبوط اعصاب کا مالک بنتا ہے ـ اگر ہم اپنے بیٹوں کو خود فیصلے کرنے نہیں دیں گے ہر معاملے میں ان کا ہاتھ تھامے رکھیں گے تو وہ کبھی بھی پر اعتماد شخصیت نہیں بن سکیں گےـ اج کل اس عمر میں جو سختیاں برداشت کرنے والی عمر ہوتی ہے جو جوانی کا جوبن ہوتا ہے جوش ہوتا ہے جذبہ ہوتا ہے اسے ایئر کنڈیشنر سکول کالجز میں برباد کر دیا جاتا ہے ـ بچے کو پریکٹیکلی سست بنا دیا جاتا ہےـ اب جس نے چھ گھنٹے اے سی والے روم میں رہنا ہے فل سہولتوں کے ساتھ رہنا ہے اس سے زمانے کی سختیاں کیسے برداشت ہوں گی؟ اس پہ غور کریںـ

postImage

Pull down to refresh