ایک دفعہ روسی مصنف انتون چیخوف سے پوچھا گیا کہ آپ کے نزدیک ناکام معاشرے سے کیا مراد ہے؟انتون چیخوف نے جواب دیا: ناکام معاشروں میں ہر دانشمند ذہن کے خلاف ہزار احمق ذہن اکٹھے ہوجاتے ہیں، اور ہر باشعور لفظ کے مقابلے میں ہزار جاہل الفاظ گھڑ لیے جاتے ہیں، اکثریت ہمیشہ بیوقوف لوگوں پر مشتمل ہوگی جو دماغ کی طاقت کی بجائے جسمانی طاقت کے ساتھ عقلمندوں پر ہمیشہ غالب رہے گی۔ ہر جگہ معمولی مسائل کو شعوری باتوں سے اوپر اٹھا کر بحث و تمحیص کا موضوع بنا لیا جاتا ہوگا، غیر معمولی اور قابل لوگوں کو متنازعہ بناکر انتہائی معمولی اور نااہل لوگ مرکز میں براجمان ہوں گے، تو پھر جان لیں کہ آپ ایک نہایت ہی ناکام معاشرے کی بات کر رہے ہیں۔