
Sanwal Aakash Advocate
Activist

سانول آکاش رائٹس.... (فیکٹ چیک) دائیں بائیں موجود حاسد لوگوں کے کردار کشی کرنے پر یا ان کے حاسدانہ تبصروں سے گھبرایا مت کریں کیونکہ یہی آپ کے کردار کی اصلی تصدیق ہوتے ہیں۔ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ جب آپ گھر میں کوئی ایک بلب آن کرتے ہیں یا کوئی چراغ جلاتے ہیں تو کیسے کھیتوں سے گندگی پر جیتے مرتے کالے کالے پونڈرے اُڑ اُڑ کر آپ کے بلب یا چراغ کے گرد منڈلاتے اس بلب یا چراغ کی روشنی بجھانے یا لو چھیننے کی کوشش کرتے اُن کے ٹکریں مار مار کر مر رہے ہوتے ہیں۔ یہ یوں بھی غماز ہے کہ لوگ آندھیرے پسند کرتے ہیں اور روشنی سے ڈرتے ہیں۔ فطرت ہمیں یہ بھی سمجھاتی ہے کہ ایک انسانی کردار میں بھی ایسا سب کچھ ہوتا ہے۔ اگر آپ میں کردار والی کوئی بھی بات ہے تو لازمی ہے کہ پھر آپ کی باتیں بھی ہونگی۔ آپ اگر روشن کردار ہیں تو طے ہے کہ آپ کو بھی گندے کالے کالے پونڈروں کا سامنا لازمی ہو گا۔ بالکل جیسے کسی گھر میں جونہی کوئی شخص ایک چراغ جلاتا ہے تو وہ دیکھتا ہے کہ کیسے دائیں بائیں گندگی کے ڈھیروں پر جینے والے درجنوں کالے کالے پونڈرے لگاتار آ کر ٹکریں مارتے اس چراغ کی روشنی بجھانے کی کوشش میں خود جل جل کر مر رہے ہوتے ہیں۔ ہمیشہ روشن رہیئے۔ اللہ آپ ہمیشہ روشن رکھے۔ آمین

intoBlog - Audio, Express, Blog