پاکستان نے سعودیہ کو ممنون بھی کر لیا ایران کو ایک محاذ کم کر کے دے دیا۔ ساتھ ہی اچانک ہم جنگی جہاز لے کر بگرام ائیر بیس پر چڑھ دوڑے۔ چونکہ وہاں سے ایران کو نشانہ بنانا آسان تھا اور طالبان نے اندر خانے امریکہ کو اس اڈے تک رسائی دینے کی سازش سوچی تھی۔ لیکن ہم نے ایک طرف اپنی معمول کی کاروائی قرار دے کر امریکہ کو اعتراض سے پہلے چپ کرایا ساتھ ہی ایران کا معنی خیز شکریہ بھی خوشی جوشی وصول کیا۔ پٹرول مہنگا ہوا۔ عالمی لیول پر قیمت بڑھی لیکن ہم نے اپنے مقامی پی ایس ایل کا افتتاح کرکے کرکٹ کھیلنی شروع کر دی۔ سکول بند کر دیے جن کا جنگ سے لین دین ہی نہیں تھا۔ موٹروے پر سپیڈ لمٹ لگا دی۔ ساتھ ہی ایک بار پھر افغانستان کی طبیعت صاف کی۔ اتنی دیر میں ایران آبنائے ہرمز بند کر چکا تھا۔ تمام خطے کی تیل سپلائی رک چکی تھی لیکن ہم بے فکر پی ایس ایل انجوائے کر رہے تھے۔ جیسے ہی انڈیا نے خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان کے تیل کا ذخیرہ کم ہے اور افغانستان پر سٹرائیک کی وجہ سے مزید کمی ہو رہی ہے تو ہم نے وہی کیا جس کے لیے ہم مشہور ہیں۔ تمام ممالک کی بند سپلائی سے پاکستانی جہاز یوں گزرے کہ سب دنگ رہ گئے۔ کیونکہ پاکستانی جہازوں کو ایرانی کوسٹل گارڈ پائیلٹ کر رہے تھے۔ ساتھ ہی پاکستان کے پرچم بردار دیگر چند ممالک کے جہازوں کو بھی گزرنے کی اجازت ملی۔ یعنی یہاں بھی ہم نے اپنے قومی کلچر سفارش کا عالمی استعمال کیا۔ اب یو اے ای نے ایران مخالفت میں خواہ مخواہ اپنی زمین اسرائیل کو دی ساتھ ہی پاکستان سے اپنے رول اوور کیے گئے 2 ارب ڈالر واپس مانگے۔ سب کا خیال تھا کہ اب یہ پھنس چکےلیکن پہلی دفعہ ہم نے بڑے آرام سے پیسے ان کو ایسے دیے کہ ابھی ان کو یقین نہیں آیا ہوگا۔ یہ الگ بات ہے کہ پاکستان نے ضرور یہ رقم کسی سے مانگ کے ہی دی ہونی لیکن سٹائل عالمی لیول پر بھی محلے کے بدمعاش والا تھا جو پہلی کمیٹی لے کر باقی شارٹ کر دیتا۔ اب ریاست نے دیکھا کہ گوادر پورٹ پر کام اچھا ہے۔ جیسے کسی میلے میں لوگ آ کر سٹال لگاتے اور اچھی کمائی ہوتی ہم نے اپنے پورٹ پر سب کو بلا لیا اور اچھی خاصی دیہاڑیاں لگا لیں۔ دوسری جانب جب لگ بھگ ہر مشرق وسطی کے ملک کا ائیر ڈیفینس سسٹم آن تھا ہم نے کراچی ائیر پورٹ پے میلا لگا کر سارے جہاز اتارنے اور مال بنانا شروع کر رکھا تھا۔ اچانک ریڈار پر ڈرون وارننگ آئی ہم نے اسے لاکھوں کا میزائل مارنے کے بجائے آنے دیا اور جیسے ہی اسے ہم نے کنٹرولڈ بلاسٹ کروایا۔ ساتھ ہی 70 سی سی بائیک انجن والے ڈرون کی پکچر وائرل کرکے میمز کا طوفان کھڑا کر دیا ۔ اس دوران ہم نے سوچے سمجھے بغیر اعلان کر دیا کہ امریکہ ایران کی ہم ثالثی کرواتے ہیں۔ اب پوری دنیا کی نگاہیں ادھر لگ گئیں۔ کہ ان سے کیا ہو گا ۔ ہم نے عالمی لیول کی سفارت بالکل اس سٹائل میں کی جس میں کراس پرچہ ہونے پر دونوں پارٹیوں کے درمیان تھانے والے کرتے ہیں۔ امریکہ ایران اسرائیل جنگ کو ہم نے بالکل پنجاب پولیس سٹائل میں حل کیا ہر ملک کو اس کی کمزوریوں سے آگاہ کیا اور ساتھ ہی دوسرے کی طاقت سے ۔ تھوڑی تھوڑی اپنی۔ تھانے داری کی جھلک بھی دکھائی۔ ٹرمپ جب بھی اڑا ہمارا سٹائل تھا چلو مرضی ہے ،پھر ایٹمی حملہ تو ۔ ۔۔۔۔۔ پھر اسرائیل پر بھی ہو سکتا ہے ۔ ایران پاکستان کے قریب ہے ہمارے بھی مسائل ہیں۔ کوئی درمیانی راہ نکال لیتے۔ بالاخر ہم نے عین اس وقت جنگ رکوا دی جب بڑا نقصان ہونے جا رہا تھا۔ مزے کی بات کہ اسی جنگ کا بہانہ بنا کر ڈیزل پٹرول سے ڈبل ٹرپل ٹیکس کلیکشن کرکے عوام کو بھی دبایا۔ عین اس وقت جب یہ لائینز لکھی جا رہی ہیں ۔پاکستان میں چند علاقوں کی شیڈولڈ لوڈ شیڈنگ شروع ہے۔ دنیا کے ہر ملک سے ہم نے قرضہ لیا ہوا۔ ہر فارن فنڈڈ پراجیکٹ میں ہم نے نام انٹر کروا رکھا۔ ہماری شرح خواندگی کا بیڑہ غرق ہے، صحت کا نظام بری طرح خراب ہے۔ عالمی لیول پر جوڈیشل کی رینکنگ میں 134 واں نمبر ہے۔ روپیہ عالمی سطح کی کمزور ترین کرنسی ہے اور ملک کے اندر سینیکڑوں مسائل چل رہے ہیں۔ پھر بھی ہم نے عالمی سطح کی ثالثی بھی کی۔ تیل کی گزر گاہ پر عملا ٹول پلازے کے ٹھیکدار والا رویہ اپنایا۔ افغانستان کی مرمت بھی کی۔ یو اے ای سے تعلقات بگاڑے۔ اور یاد رہے سعودی عرب کے دفاع کا ہم نے معاہدہ کرکے وہاں بھی ذمہ داری لی ہوئی۔ انڈیا بارڈر پر انتظار میں ہے کہ 9 مئی کا بدلہ کیسے لیں جبکہ ہم اسرائیل اور امریکہ کو بھی آنکھیں دکھا رہےنام یاد رہے۔۔۔۔ پاکستان