Default Profile

Muhammad Asif

@username

No bio available.

3
Posts
1
Followers
4
Following
Muhammad Asifshared fromMiraal Fatima's post

>

دعا ہے کہ اللہ ہمیں جنت الفردوس میں ایک ساتھ جمع فرمائے:)🌸♥️ اور جب ہم وہاں داخل ہوں تو ہمیں یہ خوشخبری سنائی جائے:
> ﴿ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ﴾  “سلامتی اور مکمل اطمینان کے ساتھ اس میں داخل ہو جاؤ”🍃🥹🎀>

اللہ ہمیں ان خوش نصیبوں میں شامل فرمائے جن کے لیے جنت انتظار کر رہی ہو۔آمین یا ربّ العالمین🤲🏻🌼

Muhammad Asifshared fromMiraal Fatima's post
اے خالق کائنات
جو لوگ زندگی کی مشکلات میں پھنسے ہیں، جن کے دلوں میں مایوسی ہے، اور جو اندر سے ٹوٹ چکے ہیں، ان کے دلوں کو سکون اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں بھر دے۔ اے رب کریم، تو ہی جانتا ہے ہمارے دل کی حالت، ہمیں نیک ہدایت، اپنی محبت اور اپنی رحمت سے نواز دے۔ ہمیں ہر مصیبت سے نجات دے، ہماری دعائیں قبول فرما، اور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر چلنے کی توفیق دےآمیــــــــــــن، یا ربّ العالمین🤲 ❤️
Muhammad Asifshared fromMiraal Fatima's post
جب انسان کو شکوہ اور شکایت کی عادت پڑ جائے تو نعمتوں کی چمک اس کی نگاہ سے دھندلانے لگتی ہے۔ پھر وہ ان عطاؤں کو بھی معمولی سمجھنے لگتا ہے جو کبھی اس کی دعاؤں کا مرکز تھیں۔ ناشکری صرف زبان کا رویہ نہیں، بلکہ دل کی ایسی کیفیت ہے جو انسان کو اپنی ہی نعمتوں سے غافل کر دیتی ہے۔جو شخص ہر وقت کمیوں کو گنتا رہے، وہ آسائشوں میں بھی بے سکون رہتا ہے، جبکہ شکر گزار دل تنگی میں بھی اطمینان پا لیتا ہے۔ سکون نعمتوں کی فراوانی سے نہیں، بلکہ انہیں پہچاننے اور ان پر شکر ادا کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔اگر انسان غور کرے تو اسے محسوس ہوگا کہ ربِ کریم کی رحمتیں اس کی شکایتوں سے کہیں زیادہ وسیع ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ اپنے شکر گزار بندوں کے ساتھ ہے۔ شکر، دل میں وسعت، زندگی میں برکت اور بندے کو اپنے رب کے قرب کا احساس عطا کرتا ہے، جبکہ ناشکری محرومی اور بے اطمینانی کا سبب بنتی ہے۔> اور اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا۔(سورۃ ابراہیم: 7) اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو شکر کی روشنی سے منور فرمائے، ہماری زبانوں کو حمد و درود سے تر رکھے، اور ہمیں اپنے شکر گزار بندوں میں شامل فرمائے۔ آمین۔
You’ve reached the end.