userPic

MUFTIIRFANULLAHKHAN

@username

اسلامی اسکالر & بزنس موٹیویشنل اسپیکر

43
Posts
3
Followers
1
Following
انسان ایک شعور رکھنے والی، عقل و ارادہ رکھنے والی مخلوق ہے جو سیکھ سکتی ہے، فیصلے کر سکتی ہے، محبت، خوف، امید اور دیگر جذبات محسوس کرتی ہے، اور اپنی زندگی کے مقصد، اخلاقیات اور روحانیت کے بارے میں غور و فکر کرتی ہے۔
*رد الحاد و دہریت پر اردو زبان میں لکھی گئی کتب :*
1۔ اسلام اور عقلیات (شرح الانتباہات المفیدۃ عن الاشتباہات الجدیدۃ)یہ مولانا اشرف علی تھانویؒ کے معروف رسالے الانتباہات کی شرح ہے جسے مولانا مصطفٰی خان بجنوری رح نے ترتیب دیا ہے اس کتاب میں حضرت تھانویؒ نے جدید علم الکلام کا عطر نکال کر رکھ دیا ہے اور الحادی فکر کی بنیادوں پر گفتگو کی ہے۔
2۔ الدین القیمیہ سید مناظر احسن گیلانیؒ کی شاہکار کتاب ہے کہ جس میں دین کے مابعد الطبیعیاتی امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔
3۔ علم الکلاماس عنوان پر بہت سے لوگوں نے کتب لکھی ہیں لیکن الحادی طرز فکر کے تناظر میں مولانا ادریس کاندھلویؒ کی یہ کتاب ایک شاہکار ہے۔
4۔ لا مذہبی دور کا تاریخی پس منظرمولانا محمد تقی الدین امینیؒ کی یہ کتاب لامذہبی افکار و تہذیب کے تاریخی پس منظر کی بابت ایک شاندار مطالعہ ہے۔
5۔ جدیدیتپروفیسر حسن عسکری مرحوم یہ یہ کتاب لامذہبی افکار و تہذیب کا ایک اجمالی خاکہ ہے اسے اگر کسی مستند استاد سے پڑھا جائے تو یہ انتہائی مفید رہے گی۔
6۔ تالیفات عثمانی علامہ شبیر احمد عثمانی۔علامہ شبیر احمد عثمانیؒ کے رسائل کا یہ مجموعہ دور جدید کے عقل پرستوں کیلیے انتہائی مفید ثابت ہوگا اس میں اسلام کے ان امور کی بابت شاندار گفتگو ہے کہ جن پر دور جدید کا ذہن اعتراضات اٹھاتا ہے۔
7۔ کیا خدا ہے ؟ ہاں خدا ہے !یہ مفتی عبد الحکیم سکھرویؒ کے دو رسائل ہیں کہ جو خاص اس عنوان پر انتہائی مفید ہیں ان کے مطالعے سے وجود باری تعالیٰ کی بابت بہت سے بنیادی امور کی وضاحت ہو جاتی ہے۔
8۔ انسانی دنیا پر مسلمانوں کےعروج وزوال کا اثر9۔ معرکہ ایمان ومادیت10۔ مسلم ممالک میں اسلامیت اور مغربیت کی کشمکش
یوں تو سید ابو الحسن علی ندویؒ کی تمام ہی کتب طالبان علم کیلیے انتہائی مفید ہیں لیکن خاص اس عنوان پر الحاد و دہریت کے خلاف کام کرنے والے طالب علموں کیلیے ان تین کتب کا مطالعہ انتہائی ضروری ہے۔
11۔ سائنسی میدان میں مسلمانوں کا عروج و زوال12۔ اسلام اور جدید سائنس13۔ قرآن مجید اور دنیائے حیات جدید سائنس کی روشنی میں چند حقائق
مولانا شہاب الدین ندویؒ کی یہ کتب الحاد و دہریت کے باب میں سائنس پرستوں کے اعتراضات کے حوالے سے انتہائی مفید ہیں۔
14۔ تشکیل جدید الٰہیات اسلامیہعلامہ اقبال مرحوم کے ان خطبات کو سید نذیر نیازی مرحوم نے جمع فرمایا تھا الحاد و دہریت کے پس پشت فلسفیانہ افکار کی بابت یہ انتہائی مفید مطالعہ ہے۔
15۔ مذہب اور جدید چیلنج16۔ مذہب اور سائنس17۔ سوشلزم اور اسلاماپنی تمام تر فکری بے راہ روی کے باوجود مغرب کے مقابل دین کے مقدمے کو لیکر وحید الدین خان صاحب نے چند اچھے رسائل لکھ رکھے ہیں جن کا مطالعہ ابتدائی درجے کے طالب علموں کیلیے مفید ہو سکتا ہے لیکن ان کے دیگر افکار و نظریت سے دور رہا جائے تو بہتر ہے۔
18۔ الحاد مغرب اور ہماپنے ابتدائی فکری دور میں ڈاکٹر غلام جیلانی برق مرحوم تجدد اور انکار حدیث کی وادیوں میں سر مارتے رہے بعد ازاں توبہ کی اصول حدیث پر ایک کتاب لکھی ابن تیمیہؒ کی سوانح لکھی اور الحاد و دہریت کے عنوان پر یہ انتہائی مفید کتاب تحریر فرمائی۔
19۔ روسی الحاد (پس منظر و پیش منظر)مولانا الطاف الرحمان بنوی صاحب کی یہ کتاب خاص اس عنوان پر انتہائی مفید شمار کی جا سکتی ہے۔
20۔ نظریاتی جنگ کے اصول21۔ نظریاتی جنگ کے محاذمولانا اسماعیل ریحان صاحب دور جدید کے ایک معروف عالم دین اور مورخ ہیں ان کی یہ دو کتب خاص اس عنوان پر انتہائی مفید شمار کی جا سکتی ہیں۔
22۔ وجود باری تعالیٰ۔ فلسفہ، سائنس اور مذہب کی روشنی میںڈاکٹر حافظ محمد زبیر صاحب کی یہ کتاب خاص اس عنوان پر انتہائی مفید ہے۔
23۔ اسلام اور سیکولرزمسیاسی افکار کے دائروں میں علامہ یوسف القرضاوی مرحوم کی یہ کتاب انتہائی مفید ہے۔
24۔ سیکولرزم ڈاکٹر سفر الحوالی صاحب کی یہ کتاب مغرب میں الحادی فکر کی تاریخ اور اس کے سیاسی اثرات کو سمجھنے کیلیے انتہائی مفید شمار کی جا سکتی ہے۔
25۔ الحاد (ایک تعارف)یہ رسالہ محمد دین جوہر صاحب ، ڈاکٹر مبشر نذیر صاحب ، حافظ محمد شارق صاحب کی مشترکہ کاوش ہے اور ابتدائی درجے کے طالب علموں کیلیے انتہائی مفید ہے۔
26۔ اسلام ، سائنس اور الحاد سوشل میڈیا پر لکھے گئے محمد سلیم صاحب کے مضامین کا یہ مجموعہ ابتدائی طالب علموں کیلیے انتہائی مفید ہے۔
27۔ تعارف تہذیب مغرب اور فلسفہ جدیدپروفیسر مفتی محمد احمد کی یہ کتاب خاص اس موضوع پر ابتدائی درجے کے طالب علموں کیلیے انتہائی مفید ہے۔
28۔ اسلام اور جدیدیت کی کشمکشہمارے محترم دوست ڈاکٹر ظفر اقبال صاحب کی یہ کتاب اس عنوان پر انتہائی مفید ہے اور ابتدائی درجے سے اوپر کے طالب علموں کو اس کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
29۔ اسلام اور تزکیہ نفس مغربی نفسیات کے ساتھ تقابلی مطالعہ30۔ اسلام اور تہذیب مغرب کی کشمکش31۔ اسلام اور رد مغربخاص اس عنوان پر لکھی جانے والی موجودہ دور کی کتب میں ڈاکٹر محمد امین صاحب کی کتب میں سے یہ انتخاب اس موضوع کے طالب علموں کیلیے انتہائی مفید ہے۔
32۔ خدائی سرگوشیاںمجیب الحق حقی صاحب ایک معروف محقق ہیں اور ان کی یہ کتاب اپنے عنوان پر انتہائی مفید ہے۔
33۔ الحاد جدید کے مغربی اور مسلم معاشروں پر اثراتدور جدید میں لکھی گئی کتب میں ڈاکٹر مبشر نذیر صاحب کی یہ کتاب انتہائی مفید شمار کی جا سکتی ہے۔
مندرجہ بالا کتب اور چند انگریزی زبان میں اس موضوع پر کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کیلئے درج ذیل لنک پر کلک کیجئے۔
www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file" target="_blank">https://www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file""" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file"" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file" target="_blank">www.mediafire.com/file/7uj95zm62zuu8cc/ilhad_books.zip/file
Further Books against ilhad can be downloaded from following link:
https://archive.org/details/20221125_20221125_0615
پیسہ دنیا کی سب سے طاقتور ایجادات میں سے ایک ھے ، کیونکہ زندگی کے بیشتر مسائل کسی نہ کسی شکل میں پیسے سے جڑے ھوتے ھیں۔ بہتر تعلیم ، بہتر علاج ، بہتر رہائش ، بہتر مواقع اور زیادہ آزادی اکثر زیادہ پیسے کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ھے۔
پیسہ دراصل ایک ذریعہ ، ایک طاقت اور ایک اختیار ھے جو انسان کو اپنی ضروریات ، خواہشات اور مقاصد پورے کرنے کی صلاحیت دیتا ھے۔
*پیسے کی حقیقت کیا ھے؟*
👈 پیسہ اعتماد ھے
ایک ہزار روپے کے نوٹ کی کاغذی قیمت شاید چند روپے ھو ، لیکن لوگ اسے ایک ہزار روپے اس لیئے مانتے ھیں کیونکہ معاشرہ ، حکومت اور معیشت اس پر اعتماد کرتی ھے۔
👈 پیسہ وقت اور محنت کا ذخیرہ ھے۔
جب آپ کام کرتے ھیں تو آپ اپنا وقت ، مہارت اور توانائی دیتے ھیں۔ بدلے میں آپ کو پیسہ ملتا ھے۔ بعد میں آپ اس پیسے کے ذریعے کسی اور کی محنت خرید سکتے ھیں۔
👈 پیسہ قدر کی نمائندگی کرتا ھے۔
پیسہ خود دولت نہیں ھے ، بلکہ دولت تک رسائی کا ذریعہ ھے۔ اصل دولت زمین ، کاروبار ، فیکٹریاں ، مہارتیں ، علم ، ٹیکنالوجی اور ایسے اثاثے ھوتے ھیں جو وقت کے ساتھ آپ کی دولت میں اضافہ کریں
ایک گہری بات
بہت سے لوگ سمجھتے ھیں کہ امیر لوگ زیادہ پیسہ رکھتے ھیں۔
حقیقت میں امیر لوگ صرف پیسہ نہیں رکھتے ، بلکہ ایسے اثاثے رکھتے ھیں جو ان کے لیئے مزید پیسہ پیدا کرتے ھیں۔
👈 غریب وقت کے بدلے پیسہ لیتا ھے۔
👈 مڈل کلاس طبقہ پیسہ خرچ کرتا ھے۔
👈 امیر پیسے کو ایسے اثاثوں میں لگاتا ھے جو مزید پیسہ پیدا کریں
اسی لیئے کہا جاتا ھے:
*"پیسہ دولت نہیں ھے ، بلکہ دولت حاصل کرنے کا ایک آلہ ھے۔"*
اور فائننشل ایجوکیشن کی دنیا میں ایک مشہور تصور یہ ھے:
*" اصل دولت آپ کی کمائی نہیں ، بلکہ آپ کے پاس موجود وہ اثاثے ھیں جو آپ کے سوتے وقت بھی آپ کے لیئے آمدنی پیدا کرتے رہیں۔"*
سٹاک مارکیٹ ایسے ہی اثاثے بنانے کا ایک طاقتور ذریعہ ھے۔ اگر آپ صحیح کمپنیوں کے شیئرز خریدتے ھیں تو آپ ان کاروباروں کے پارٹنر بن جاتے ھیں اور ان کی ترقی اور منافع میں حصہ دار بنتے ھیں
ہمارے کورس میں ہم آپ کو پاکستان سٹاک مارکیٹ کی بہترین کمپنیوں کی فہرست فراہم کرتے ھیں ، رسک کو کم کرنے کے آسان اصول سمجھاتے ھیں ، اور مرحلہ وار سٹریٹیجیز سکھاتے ھیں کہ سٹاک مارکیٹ سے منافع کمانے ، دولت بنانے اور فائننشل فریڈم حاصل کرنے کے مواقع کیسے تلاش کیئے جاتے ھیں
زما د ژوند څو اصولـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اگر زندگی میں آپ کو صرف ایک چیز کے انتخاب کی اجازت دی جائے تو وہ آپ کی خودداری اور عزتِ نفس ہونی چاہیے۔
زندگی میں اُن لوگوں کو اہمیت نہ دیں جو آپ کو اپنی ترجیح نہیں بلکہ ایک متبادل کے طور پر رکھتے ہیں، چاہے وہ زندگی کا سفر ہو یا دوستی کا تعلق۔
بغیر پوچھے کسی کو مشورہ نہ دیں، خواہ وہ شخص آپ کے کتنا ہی قریب کیوں نہ ہو۔ لیکن اگر کوئی آپ سے مشورہ طلب کرے، تو خواہ وہ آپ کا مخالف ہی کیوں نہ ہو، اس کے ساتھ خلوص اور دیانت داری سے رہنمائی کریں۔
کسی بھی شخص کو اس کی ضرورت سے زیادہ وقت نہ دیں، چاہے آپ کے پاس کتنا ہی فارغ وقت کیوں نہ ہو۔
زندگی میں بہت زیادہ دوست بنانے کے بجائے تین یا چار ایسے دوست رکھیں جو مخلص، قابلِ اعتماد اور کام آنے والے ہوں۔ جس طرح پتھروں سے بھری ہوئی جھولی صرف بوجھ بنتی ہے، اسی طرح بے شمار غیر مخلص دوست بھی کوئی فائدہ نہیں دیتے۔
اگر انسان کسی راستے میں ایک بار سانپ دیکھ لے، تو پھر ساری عمر جب بھی اس راستے سے گزرے، خاص طور پر اسی جگہ پہنچے، اسے سانپ کا واقعہ یاد آ جاتا ہے۔ لیکن اگر اسی راستے میں خوبصورت پرندے، پھول یا ذہنی سکون دینے والی کوئی چیز دیکھے، تو کچھ عرصے بعد وہ بات ذہن سے نکل جاتی ہے۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ دماغ کا پہلا اور بنیادی کام جسم کی حفاظت کرنا ہے، نہ کہ اسے خوشی اور سکون فراہم کرنا۔ اسی لیے دماغ خطرناک، خوفناک اور نقصان پہنچانے والے واقعات کو زیادہ مضبوطی سے محفوظ رکھتا ہے تاکہ آئندہ ایسے خطرات سے بچا جا سکے۔ جبکہ سکون اور خوشی دینے والی چیزوں کو یاد رکھنا دماغ کی فطری ترجیح نہیں ہوتی، بلکہ اس کے لیے ذہن کی خصوصی تربیت درکار ہوتی ہے۔
منفی اور مثبت خیالات کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوتا ہے۔ بچپن سے نامناسب رویوں، غیر متوقع حالات اور تکلیف دہ واقعات کا سامنا انسان کے ذہن پر گہرا اثر چھوڑتا ہے۔ نتیجتاً دماغ میں منفی سوچوں کا رجحان بڑھ جاتا ہے اور انسان اکثر ہر چیز کو منفی زاویے سے دیکھنے لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ ڈپریشن، اضطراب (Anxiety) اور ذہنی دباؤ (Stress) کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اس کیفیت سے نکلنے کے لیے ذہن کی تربیت ضروری ہے۔ جب انسان شعوری طور پر ہر معاملے میں مثبت پہلو تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو آہستہ آہستہ دماغ بھی اسی سمت مائل ہونے لگتا ہے۔ پھر انسان ردِعمل دینے کے بجائے سوچ سمجھ کر جواب دینا سیکھ جاتا ہے۔
البتہ یہ عمل وقت، محنت اور مستقل مزاجی کا تقاضا کرتا ہے۔ افسوس کہ اکثر لوگ ہر کام میں آسان اور مختصر راستہ تلاش کرتے ہیں، اسی لیے ہمارے معاشرے میں ذہنی پریشانیوں کا شکار افراد زیادہ اور مثبت سوچ رکھنے والے لوگ نسبتاً کم نظر آتے ہیں۔
پہلے وہ بھاگتا ہوا آتا تھا...
"امی دیکھیں!"
"ابو سنیں!"
"مجھے آج اسٹار ملا ہے!"
"میری ڈرائنگ سب سے اچھی آئی ہے!"
اور پھر ایک دن...
وہ آنا چھوڑ دیتا ہے۔
اب بھی اسے کامیابیاں ملتی ہیں۔
اب بھی وہ کچھ اچھا کرتا ہے۔
مگر وہ آپ کو بتاتا نہیں۔
کیونکہ شاید کئی بار اُس نے خوشی سے آپ کو پکارا تھا...
اور آپ مصروف تھے۔
کئی بار اُس نے اپنی کامیابی آپ کے سامنے رکھی تھی...
اور آپ نے صرف سرسری نظر ڈالی تھی۔
آہستہ آہستہ اُس نے سیکھ لیا کہ اپنی خوشیاں اپنے پاس رکھنی ہیں۔
یاد رکھیں...
بچے صرف تعریف نہیں ڈھونڈتے۔
وہ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ:
**"کیا میری خوشی آپ کے لیے بھی اہم ہے؟"**
جب والدین بچے کی چھوٹی کامیابیوں پر خوش ہوتے ہیں تو بچے کے دل میں خوداعتمادی کے بیج اُگتے ہیں۔
لیکن جب خوشیاں بار بار نظر انداز ہوں...
تو بچہ اپنی کامیابیوں سے زیادہ اپنی اہمیت پر شک کرنے لگتا ہے۔
**جس دن بچہ اپنی کامیابیاں سنانا چھوڑ دے، سمجھ جائیں کہ شاید اُس نے سننے والے کی امید بھی چھوڑ دی 
یہ تحریر اچھے سے گھول کر پی لیجیے گا ان شاءاللہ بے شمار معاشی مسائل سے بچ جائیں گے۔۔۔۔
یہ ہے کیپٹل ایلوکیشن کے حوالے سے۔۔۔ یعنی پیسے کو درست ترتیب اور طریقے کے ساتھ لگانا۔۔۔یا ڈپلاے کرنا۔۔۔!!جیسے اگر آپ کے پاس ایک کروڑ روپے ہے تو آپ ایک کروڑ آتے ہی سیدھا بزنس میں نہیں ڈال سکتے۔۔۔ جہاں۔بزنس ڈاون ہوا آپ مسئلے میں پھنس جائیں گے کروڑ پتی ہوتے ہوئے بھی۔۔۔ نہ ہی سارا کسی اللیکیوڈ ایسٹ میں انویسٹ کر سکتے کہ پیسہ بلاک ہو جائے گا پھنس جائے گا۔۔۔
جب بھی پیسہ کمائیں ایک کیپٹل بلڈ کریں گے تو اسے اس خاص ترتیب سے ڈپلائے کریں گے۔۔۔!! سب سے پہلے  پروٹیکشن کیپٹل: یہ سب سے پہلے بنائیں گے، یعنی سیونگز کر کے یا کما کر سب سے پہلے ایک "ایمرجنسی فنڈ" بنائیں گے تاکہ کوئی کاروباری، اونچ نیچ، جاب لاسٹ، یا خدانخواستہ کسی بیماری یا حادثے کی صورت میں آپ کو دو وقت کی کھانے کے لالے نہ پڑ جائیں, آپ کے پاس لیکیوڈ فارم میں اپنے تین سے چھ ماہ کا خرچ موجود ہونا چاہیے۔۔۔ یہ سب سے پہلا کام کرنا ہے، اس کے بغیر کوئی انویسٹمنٹ نہیں کرنی۔۔ پھر دوسرے نمبر پر آتا ہے۔۔۔
سٹیبیلٹی کیپٹل:اس میں آپ نے اپنی کمائی کو سسٹین ایبل بنانا، اسے مزید مضبوط کرنا۔۔۔دوسری انکم سٹریم بنانی۔۔ اور اگر کاروبار کر رہے تو سیفٹی بفر بنانا یعنی اپریشنل کاسٹ ریزرو رکھنی کچھ ماہ کی۔۔۔تاکہ برے سے برے حالات میں بھی بزنس سروائیو کر سکے۔۔۔یا ایک سٹریم بند ہونے پر دوسری چل رہی ہو۔۔۔موجودہ انکم سٹریم کو مضبوط اور سسٹین ایبل بنائے بغیر نہ تو گروتھ پر جانا ہوتا نہ انویسٹمنٹ پر۔۔۔۔اس کے بعد تیسرے نمبر پر آتا ہے۔۔۔
گروتھ کیپٹل: اس سٹیج پر آپ نے گروتھ پر انویسٹ کرنا ہوتا، آپ اگر بزنس میں ہیں تو مارکیٹنگ، ٹیم ہائرنگ، نئی برانچ، اور اگر جاب میں ہیں تو سکلز کو اپگریڈ کرنے، ہائیر پوزیشن پر جانے پر انویسٹ کریں گے۔۔۔ اس سٹیج میں آپ گروتھ پر پیسہ لگا رہے ہوتے ہیں،تاکہ آپکی انکم بہتر ہو سکے، ایکسپینڈ کر سکیں۔۔۔اس کے بعد چوتھے نمبر پر آپ نے بلڈ کرنا ہوتا۔۔۔
ویلتھ کیپٹل:یہ وہ سرمایہ ہوتا جو آپ اثاثوں میں شفٹ کرتے ہیں، ملٹیپل بزنس ایکیوٹیز۔۔۔ شئیرز۔۔۔ پروڈکٹیو پراپرٹی،۔۔ یہاں آپ پیسہ ایسے اثاثاجات میں لگا رہے ہوتے جو اگے جا کر آپکا لائف سٹائل ایکسپینس برداشت کر سکیں۔۔۔یعنی ایسٹ بیک انکم کا ذریعہ بن سکیں، یہ سٹیج آپکو فنانشل انڈیپینڈنس کی طرف لے کر جاتی ہے۔۔۔ان چار کیپٹل کو بلڈ کرنے کے بعد پھر جا کر پانچویں اور آخری نمبر پر آتا ہے۔۔۔
لائف سٹائل کیپٹل:اس میں آپ لائف سٹائل اپگریڈ کرتے ہیں ،لگژریز میں جاتے ہیں،گھر ،گاڑی، شوق پورے کرنا۔۔۔ یہ سب اس سٹیج پر کرنا ہوتا۔۔۔تھوڑا سا صبر رکھ کر اوپر کے چار سٹیجز پہلے کور کرنے کے بعد۔۔۔ تھوڑا بہت ساتھ ساتھ ڈیفینٹلی کر سکتے ہیں لیکن کوئی بھی میجر لائف سٹائل اپگریڈیشن نہیں کرنی ان چار ڈپلائمنٹس کے بغیر۔۔۔!!
اگر آپ یہ ترتیب فالو کر لیتے ہیں تو آپ ان شاءاللہ کبھی بھی معاشی مسائل کا شکار نہیں ہوں گے۔۔۔ ہمارے ہاں یوزیلی یہ غلطی ہوتی کہ پیسہ آتے ہی پہلے لائف سٹائل پر جاتے لوگ۔۔۔ ایک دور میں یہ غلطی میں نے بھی کی تھی۔۔۔ یہ کامن ہے۔۔۔ لیکن درست ایلوکیشن اوپر لکھ دی میں نے اگر اسے فولو کیا جاتا ہے۔۔۔ تو انتہائی سکیور، سٹیبل، انڈیپینڈنٹ اور مطمئن زندگی گزاریں گے آپ بغیر کسی پریشر کے۔۔۔ ان شاءاللہ 
جگر کی چربی (Fatty Liver)ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
عام حالات میں انسولین خون میں موجود اضافی شوگر کو کم کرکے اسے جگر میں ذخیرہ شدہ شوگر (گلائکوجن) میں تبدیل کرتا ہے اور ضرورت کے وقت کے لیے محفوظ رکھتا ہے۔ جب خون میں شوگر کی مقدار کم ہو جاتی ہے تو جگر اسی ذخیرے کو دوبارہ گلوکوز میں تبدیل کرکے جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ عام طور پر جگر شوگر کے ساتھ یہی عمل انجام دیتا ہے۔
فیٹی لیور میں کیا ہوتا ہے؟فیٹی لیور اکثر انسولین ریزسٹنس (انسولین کے اثر میں کمی) کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یعنی جسم کے خلیے انسولین کا مناسب جواب نہیں دیتے۔ اس صورت میں جگر اضافی گلوکوز کو گلائکوجن میں تبدیل کرنے کے بجائے چربی میں تبدیل کرنا شروع کر دیتا ہے۔ یہ چربی جگر کے خلیوں میں جمع ہو کر انہیں سوجن اور نقصان پہنچاتی ہے۔
اس کے نتیجے میں جگر اپنے دیگر اہم کام، جیسے جسم سے مضر مادوں کی صفائی (Detoxification) اور پروٹین کی تیاری، مؤثر طریقے سے انجام نہیں دے پاتا۔
علاج اور احتیاطی تدابیر
- کاربوہائیڈریٹس، خصوصاً سادہ شکر (Simple Sugar) کا استعمال کم کریں۔- اومیگا 3 سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بڑھائیں۔- فائبر والی غذائیں زیادہ کھائیں۔- باقاعدہ ورزش کو معمول بنائیں۔- وزن کو قابو میں رکھیں، کیونکہ موٹاپا فیٹی لیور کی ایک بڑی وجہ ہے۔
صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرکے فیٹی لیور کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے اور جگر کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔