userPic

bushra✨

bushiiii@**

" کتنے ہی چہروں اور تعلقوں سے گزر کر ، میری اپنی ذات ہی میری پسندیدہ رفاقت ٹھہری !🪷

26
Posts
6
Followers
0
Following
*معذرت کرنا اس وقت اچھا لگتا ہے جب آپ کسی کے پاوں پہ پاوں رکھ دیں**نا کہ تب جب آپ کسی کا دل اپنے پاوں تلے کچل ڈالیں*
امید
امید بھی کتنی عجیب، تکلیف دہ اور بعض اوقات جھوٹی شے ہے۔ یہ ہمیں پرانی عادتوں، پرانی غلطیوں اور پرانے رشتوں میں پھنسائے رکھتی ہے، کیونکہ ہم سوچتے ہیں کہ ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا۔ وہ بدل جائے گا، وہ لوٹ آئے گا، وہ جھوٹ بولنا چھوڑ دے گا، وہ ویسا ہو جائے گا جیسا ہم چاہتے ہیں۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ زندگی میں کبھی بھی سب کچھ مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتا۔ اگر زندگی کو ایک دیوار سمجھ لیا جائے تو اس کی کوئی نہ کوئی اینٹ ہمیشہ اپنی جگہ سے ہٹی ہوئی ملے گی۔ کچھ نہ کچھ ہمیشہ ادھورا رہتا ہے۔ کچھ بھی مکمل اور پرفیکٹ نہیں ہوتا۔
ایک امید ہی ہے جو ہمیں باندھے رکھتی ہے، جو ہمیں تکلیف بھی دیتی ہے اور چلنے کا حوصلہ بھی دیتی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس امید کی وجہ سے آگے بڑھ رہے ہیں یا ایک ہی جگہ کھڑے رہ کر خود کو دھوکہ دے رہے ہیں؟
اگر امید اللہ سے وابستہ ہو تو وہ بہت خوبصورت چیز بن جاتی ہے۔ پھر انسان کہتا ہے کہ ان شاء اللہ ایک دن حالات بہتر ہو جائیں گے، ان شاء اللہ آسانی آئے گی، ان شاء اللہ میرے لیے بہتر راستے کھلیں گے۔ ایسی امید دل کو سکون دیتی ہے اور انسان کو مضبوط بناتی ہے۔
لیکن جب امید انسانوں سے وابستہ ہو جائے تو اکثر وہ تکلیف کا سبب بنتی ہے۔ ہم سوچتے ہیں کہ کل وہ بدل جائے گا، کل وہ سمجھ جائے گا، کل وہ واپس آ جائے گا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ انسان اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود بدلنا نہ چاہے۔ ہم کسی کو اپنی خواہش کے مطابق نہیں بدل سکتے، نہ ہی کسی کو مجبور کر سکتے ہیں کہ وہ ویسا بن جائے جیسا ہم چاہتے ہیں۔
انسانوں سے وابستہ امید اکثر ہمیں توڑتی ہے، ہمیں تھکاتی ہے، اور ہمیں روز تھوڑا تھوڑا بکھیرتی رہتی ہے۔ لیکن اللہ سے وابستہ امید ہمیں جوڑتی ہے، سنبھالتی ہے اور اندھیروں میں بھی روشنی دکھاتی ہے۔
اس لیے امید چھوڑنی نہیں چاہیے، بس اس کا رخ درست کرنا چاہیے۔ انسانوں سے نہیں، اللہ سے امید رکھو۔ کیونکہ انسان مایوس کر سکتے ہیں، مگر اللہ کبھی مایوس نہیں کرتا۔
— بشریٰ رحمان
کبھی ایک انسان سے بات کرنے کے لیے ہم ہزاروں بہانے سوچتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہم سے بات کرے، اس لیے ہر چھوٹی بڑی بات میں ایک وجہ ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ کبھی اس کی پروفائل تصویر کو گھنٹوں دیکھتے رہتے ہیں کہ شاید کوئی پیغام ہو، کبھی اس کا اسٹیٹس بار بار چیک کرتے ہیں کہ شاید کچھ ہمارے لیے ہو۔ کبھی پرانی آئی ڈیز لاگ اِن کرتے ہیں کہ شاید اس کا کوئی میسج آیا ہو۔پھر زندگی ایک ایسے مقام پر لے آتی ہے جہاں ہمارے پاس بات کرنے کے لیے کوئی بہانہ نہیں بچتا۔ الفاظ ختم ہو جاتے ہیں، اور وہ تمام وجوہات بھی ختم ہو جاتی ہیں جن کے سہارے ہم خود کو سمجھاتے رہتے تھے۔پہلے ہم اپنے آپ سے جھوٹ بولتے تھے۔ کہتے تھے، "وہ مصروف ہوگا"، "وہ مجھ سے محبت کرتا ہے"، "وقت ٹھیک نہیں ہے"۔ ہم اپنے ہر فیصلے کو کسی نہ کسی طرح جسٹیفائی کرتے رہتے تھے۔ لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے جب انسان اپنے آپ سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیتا ہے۔اگر دل دوبارہ اسی طرف جانا چاہے تو دماغ سوال کرتا ہے: "وہاں اب کیا باقی ہے؟" اور پھر انسان جانتا ہے کہ وہاں جانے کی کوئی وجہ نہیں رہی۔ ہاں، اگر کبھی یاد آ جائے تو چند لمحوں کے لیے یاد کر لیا، لیکن سارا دن رونا، اس کی پروفائل دیکھتے رہنا، یا اس کے اسٹیٹس چیک کرتے رہنا اب ضروری نہیں لگتا۔شاید میں بھی اب اسی مقام پر ہوں۔ پہلے میرے پاس اس سے بات کرنے کے ہزار بہانے تھے، کیونکہ میرے دل میں ایک امید تھی۔ ایک جھوٹی امید، جو مجھے زندہ بھی رکھتی تھی اور جلاتی بھی تھی۔ میں سوچتی تھی شاید وہ واپس آ جائے، شاید بات ہو جائے، شاید مستقبل میں کچھ ہو جائے۔لیکن اب وہ امید ختم ہو چکی ہے۔ میں نے ہر دروازہ بند کر دیا ہے، کیونکہ اب کسی کے لوٹ آنے کا انتظار باقی نہیں رہا۔ شاید اسی لیے اب میرے پاس اس سے بات کرنے کے لیے کوئی بہانہ بھی نہیں رہا۔
بعض اوقات انسان کو آگے بڑھنے کے لیے ایک یاد، ایک دکھ، ایک پچھتاوے یا ایک خوف کو پیچھے چھوڑنا پڑتا ہے۔
چھوڑ دینے کا مطبل ہار ماننا نہیں ہے۔۔ اگر آپ چھوڑ رہے ہو، تو آپ ہرگز نہیں ہارے
 بلکہ کبھی کبھی چھوڑ دینا اپنے سکون اور اپنے مستقبل کو بچانے کا نام ہوتا ہے۔
ایسے لوگوں سے دور رہیں جن کا موضوع گفتگو دوسروں کی زات ہو کیونکہ جب آپ وہاں سے اٹھیں گے تو اگلا موضوع آپ ہوں گے
It's okay not to be okay.You don't have to be strong every single day. You don't have to smile when your heart is tired. You don't have to pretend that everything is fine just to make others comfortable.Some days are heavy. Some wounds take time. Some battles are invisible.Give yourself permission to rest, to heal, to feel, and to grow at your own pace.Remember: Being okay all the time is not a requirement. Being human is.Take a deep breath. You're allowed to have bad days. You're allowed to be a work in progress.And most importantly, you're allowed to not be okay.Bushra rehman
" بعض دفعہ شاید کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں ہوتی، بس دل چاہتا ہے دنیا میں غارِ حرا جیسی خاموشی ہو اور ہم اپنے اندر کو باہر لے آئیں ۔"
❤️‍🩹
خود کو اس غم سے آزاد کر لیں، کہ لوگ آپ کا دل نہیں رکھ پاتے، خدا کو دل رکھنے آتے ہیں وہ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا!💙
تم اُن لوگوں کے ساتھ صلح نہیں کر سکتے جو اس بات کے بارے میں ایماندار ہی نہیں کہ انہوں نے تمہارے ساتھ کیا غلط کیا تھا...!!
"سب سے ہلکے بوجھ والے دل وہ ہوتے ہیں، جو اپنا سکون کسی دوسرے سے وابستہ نہیں کرتے."