
Anees0349
No bio available.
معاشی آزادی ہر انسان کاخواب ہیں لیکن بہت کم لوگ اس کو حاصل کرلیتے ہیں۔
آج سے اپنے اہداف واضح کیجیے۔ عملی کام کا آغاز کیجیے۔ رب پر کامل بھروسہ رکھیے اور ناکامیوں کے لیے تیار رہیں۔ یہی ناکامیاں اور مشکلات آپ کو منزل تک پہنچائے گی اگر آپ ثابت قدم اور مستقل مزاجی سے ہدف کا تعاقب جاری رکھے تو۔۔۔
قربانی صرف جانوروں کے گلے کاٹنے اور گوشت کے مختلف پکوان بنانے کا نام نہیں بلکہ حسد ،بغض، غیبت، دھوکا اور تمام قسم کی بری عادات پر چھری پھیر کر انسان بننے اور انسانیت پھیلانے کے نام ہے۔
رواں پانی کبھی سڑتا نہیں۔ کیا آپ بھی مسلسل حرکت میں ہے؟ حرکت میں برکت ہے۔ کوشش کیجیے۔رکیے مت، حالات سے مایوس نا ہو۔ اپنی فیلڈ میں مہارت اور جدت پیدا کیجے۔ آپ کے پاس پانے کے لیے پوری دنیا ہے اور کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں۔
کامیابی کی لازمی شرط مستقل مزاجی ہے۔ جس کسی نے عزم و استقامت سے سعی و جہد کی، راستے کی مشکلات کو صبر و تحمل سے برداشت کیا، کامیابی ان کے قدم چومیں گی۔
تبدیلی جذب کرنے والے آگے چلے جائیں گے اور کامیاب ٹھہریں گے جبکہ ایک جگہ جمے رہنے والے پیچھے رہ جائیں گے اور ناکام ٹھہریں گے۔
اب فیصلہ آپ کا
intoBlog - Write, Speak, Inspire