
khan79_pak@yahoo.com
زندگی خوبصورت ہے اس کو خوش اخلاقی سے مزید خوبصورت بنائیں ﷲ کی مخلوق کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔
بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں زندگی میں مگر جو غلطیاں لوگوں کو پہچاننے میں ہوتی ہیں ان کا خمیازہ سب سے زیادہ بھگتنا پڑتا ہے۔
تنویر خان ناصر 💕
اگر حالات خراب چل رہے ہوں
ہمت رکھیں یہ وقت ہمیشہ نہیں رہے گا۔ آپ کی موجودہ مشکلات صرف ایک عارضی مرحلہ ہیں، کوئی دائمی سزا نہیں۔
اگر حالات اچھے چل رہے ہوں
ان لمحوں کو بھرپور طریقے سے محسوس کریں اور ان کی قدر کریں۔ اچھا وقت بھی ہمیشہ نہیں رہتا، اور یہی حقیقت ان خوبصورت لمحوں کو مزید قیمتی بنا دیتی ہے۔
زندگی کا اصول یہی ہے نا مشکل وقت ہمیشہ رہتا ہے نا خوشی کا وقت۔ اس لیے صبر بھی ضروری ہے اور شکر بھی۔
تنویر خان ناصر 💕
غرور و تکبر انسان کو ہلاک کردیتی ہے۔ دوستوں عاجزی انکساری اختیار کرو کیونکہ انسان ہمیشہ ایک حال میں نہیں رہتا جو زبر ہوتا ہے وہ زیر ہوجاتا ہے اور جو زیر ہوتا ہے وہ زبر ہوجاتا ہے۔ بڑائی اور کبریائی ﷲ تعالیٰ کی ذات کے لائق ہیں وہی حالق مالک رازق ہے ۔ انسان کمزور ناتواں ہے ﷲ تعالیٰ ہماری کوتاہیاں معاف فرمائے آمین
تنویر خان ناصر 💕
محمد الرسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تمہاری نیکی تمہیں خوش کرنے لگے اور جب تمہارا گناہ تمہیں غمگین کرنے لگے تو مطلب یہ ہے کہ تم مومن ہو۔ سبحان ﷲ،
تنویر خان ناصر 💕
ﷲ سبحانہ وتعالیٰ کے سوا کسی کو اپنا دکھ درد اور اپنے مسائل بیان مت کرو وہی کارساز وہی رحم کرنے والا مہربان ﷲ ہمارے لیئے کافی ہے، ﷲ آپ سب کا حامی و ناصر ہو آمین۔
تنویر خان ناصر💕
دل کا سکون پانے کے لیے دلوں کو سکون دینا پڑتا ہے، جب تک دوسروں کے دل آپکی وجہ سے بے سکون رہینگے سکون آپ کو بھی نصیب نہیں ہوگا۔
تنویر خان ناصر💕
وقت کا جواب ہمارے جواب سے ہمیشہ بہتر ہوتا ہے، اور وقت صرف اس وقت جواب دیتا ہے جب ہم کسی کی زیادتی کا جواب دینے کے بجائے صبر سے کام لیتے ہیں۔
تنویر خان ناصر 💕
نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت ذہنی سکون ہے ان لوگوں سے ہمیشہ دور رہیں جو آپ کے ذہنی سکون کو برباد کرتے ہیں۔
حسد کی شکل بدل چکی،
کوئی زمانہ تھا جب لوگ آپکی دولت و ثروت آپکی گاڑی آپکے گھر کی چمک دھمک دیکھ کر جلتے تھے۔ مگر اب حسد کی شکل بدل چکی ہے اب لوگ آپ کی شخصیت سے جلتے ہیں آپکی مسکراہٹ سے جلتے ہیں آپ کے اعتماد سے جلتے ہیں اور اس بات سے جلتے ہیں کہ لوگ آپکو پسند کرتے ہیں یہ حسد اب دولت سے نہیں توجہ سے جنم لیتی ہے۔
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں آسانیاں پیدا کریں ﷲ کی مخلوق کے لیے ﷲ پاک آپ کو آسانیاں عطاء فرمائے آمین🤲
تنویر خان ناصر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انٹو بلاگ کے دوستوں اسلام علیکم، میرا نام تنویر خان ہے میں اس بلاگ پر نیا ہوں مختصر تعارف کے بعد ان شاءاللہ آپ سب محترم دوستوں سے بات چیت ہوتی رہیگی۔ آپ سب کا اپنا
تنویر خان
intoBlog - Write, Speak, Inspire