آپ کو اپنے اہداف اُن اہداف سے دس گنا زیادہ بڑے مقرر کرنے ہیں، جتنے آپ سمجھتے ہیں کہ آپ حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ کو اُن اہداف کو پورا کرنے کے لیے جو عملی کاروائی عمل میں لانی ہے وہ بھی دس گنا زیادہ زور دار لانی ہے۔

مثال کے طور پر آپ ایک دن میں ایک صفحہ لکھ سکتے ہیں تو آپ کو دس صفحے لکھنے کا ہدف بنانا ہو گا۔ آپ مہینے میں دس ہزار روپیہ کما سکتے ہیں تو آپ کو ایک لاکھ روپیہ کمانے کا ہدف لینا ہو گا۔ آپ ایک میل روزانہ چل سکتے ہیں تو آپ کو دس میل روزانہ کا گول بنانا ہو گا۔

زیادہ تر لوگ ہدف بناتے ہوئے جو سب سے بڑی غلطی کرتے ہیں ، وہ یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنے مقاصد اتنے بڑے نہیں بناتے جن میں زیادہ زور یا زیادہ وقت لگتا ہو ۔

اپنی حقیقی صلاحیتوں کو پورا کرنے کا واحد طریقہ ، بڑے پیمانے پر عملی کاروائی کرنا ہوتا ہے۔

#جاوید_تیموری

0
0