کامیابی کا کھیل



کامیابی کا سفر ایک ذہنی کھیل ہے، اور یہ کھیل نیچے دیئے گئے بیس اہم لفظوں پر مبنی ہے۔ اگر آپ کامیابی کی حقیقت کو سمجھنا اور اپنے مائینڈ سیٹ کو جانچنا چاہتے ہیں، تو یہ چیلنج آپ کے لیے ہے۔


کھیل کے قواعد:
1. سب سے پہلے، پوری فہرست کو غور سے پڑھیں۔
2. پھر، ہر لفظ کو دیکھ کر جو جملہ فوری طور پر آپ کے ذہن میں آتا ہے، اسے لکھیں۔
3. شرط یہ ہے کہ زیادہ نہ سوچیں، بس پہلا خیال جو آئے، وہی لکھیں۔
4. اس عمل سے آپ کو اپنے ذہنی رجحانات اور کامیابی کے حوالے سے اپنے مائنڈسیٹ کا پتہ چلے گا۔

آپ اپنے جوابات کمنٹس میں لکھ سکتے ہیں یا اپنے پاس محفوظ کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

الفاظ کی فہرست:

1. مقصد
2. سوچ
3. رویہ
4. ذہنیت
5. عادت
6. خواہش
7. ہنر
8. آموزش
9. مطالعہ
10. ورزش
11. ہمت
12. تفریح
13. جرنلنگ
14. سفر
15. صحبت
16. اعتماد
17. توقیر ذات
18. استقامت
19. پہناوا
20. وقت

ہر لفظ آپ کی زندگی میں کامیابی کے کسی نہ کسی پہلو سے جڑا ہوا ہے۔ جیسے ہی آپ فوری جملے لکھیں گے، آپ کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ آپ کا ذہنی رجحان کس سمت میں ہے اور کیا آپ کا مائنڈ سیٹ کامیابی کی راہ پر ہے یا نہیں۔

یہ ایک خود شناسی کا کھیل ہے، جو آپ کو اپنے خیالات اور

رجحانات کے بارے میں ایک منفرد بصیرت فراہم کرے گا۔

#جاوید_تیموری

https://youtu.be/_GSBdD9QaXg?si=oLfSazMAvWXRa3V6

postImage
0
0