گھر بنا نہیں سکتے، تصور تو کر سکتے ہیں۔
این ایل پی کے مطابق اگر آپ کسی چیز کا یا کسی عنصر یا نظریے کا ہر روز تفصلی تخیل یعنی تصور یا انگریزی میں امجینیشن کریں تو وہ چیز، عنصر یا نظریہ قدرت خود آپ کےلیے مختص کر دیتی ہے۔ مطلب آپ کو مہیا کر دیتی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنا گھر بنائیں تو اس پر تخیل آرائی شروع کر دیں۔ تخیل آرائی سے مراد ہے کہ گھر کتنا بڑا ہو، دیواریں کتنی اونچی ہوں، اُن پر کونسا رنگ ہو۔ دروازے کیسے ہوں۔ چھت کونسی ہو۔ باہر کے گیٹ پر نام کیا لکھا ہو وغیرہ وغیرہ ۔
اتنا آسان طریقہ ہے مگر صرف ایک شرط ہے کہ ساتھ میں یقین
بھی کرنا ہے کہ یہ ممکن ہو جائے گا
اگر بے یقینی رہی تو یہ ممکن نہیں ہو گا۔ یقین ہو گا تو قدرت اس کےلیے وسائل بنانے شروع کر دے گی۔
ہم نے ایک دعا اسی این ایل پی اور ریورس تھنکنگ اور لاء آف ایٹریکش کے قاعدوں کو سامنے رکھ کر لکھی ہے۔ آپ چاہیں تو محرک کے گروپس کو جوائن کرکے اپنے لیے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اور جو ترقیاں زندگی میں چاہتے ہیں، کر سکتے ہیں۔
#محرک_فلسفہ