خود کو تعلیم دیں۔
جب کسی خاص موضوع کے بارے میں کوئی سوال آپ کے ذہن میں اُبھرتا ہے، تو اسے گوگل کریں۔چیٹ جی پی ٹی پر وہ سوال لکھیں، اُس پر شارٹ فلمیں اور دستاویزی فلمیں دیکھیں۔ جب ان میں کوئی چیز آپ کی دلچسپی کو جنم دے تو پھر اس کے بارے میں پڑھیں۔مزید پڑھیں، اس وقت تک پڑھیں جب تک وہ جواب نہ مل جائے جو آپ کے ذہن میں اُبھرا تھا۔
خود کو تعلیم دینے کا یہی بہتر طریقہ ہے کہ مطالعہ کریں، سیکھیں، اپنے دماغ کو متحرک کریں۔ صرف روایتی تعلیمی نظام پر بھروسہ نہ کریں، اپنے اس خوبصورت ذہن کو تعلیم دیتے رہیں۔
#جاوید_تیموری